Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

148 - 689
کیف وقد قررہ بعزیمتہ وان ]٤[نوی الیمین ونوی ان لایکون نذرا یکون یمینا لان الیمین محتمل کلامہ وقد عینہ ونفی غیرہ ]٥[وان نواہما یکون نذرا ویمینا عند ابی حنیفة ومحمد وعند ابی یوسف یکون 

 تشریح :  للہ علی صوم یوم النحر: یہ عبارت بول کر نذر کی نیت کرے یا قسم کی نیت کرے اس بارے میں چھ صورتیں ہیں ۔
]١[ پہلا یہ کہ کچھ بھی نیت نہ کرے ۔  
:۔یہ عبارت بو ل کر کچھ بھی نیت نہیں کی ، نہ نذر کی نیت کی اور نہ قسم کی نیت کی ۔ تو اس سے نذر ہی ہو گی ، کیونکہ نذر اس عبارت کا حقیقی معنی ہے اور قسم مجازی معنی ہے اور جہاں مجاز کی باضابطہ نیت نہ کی ہو تو حقیقی معنی ہی مراد لی جا تی ہے اور یہاں حقیقی اور مجازی کسی کی نیت نہیں کی ہے اس لئے حقیقی معنی نذر ہی مراد لی جائے گی اور یوم النحر میں روزہ نہ رکھنے سے صرف قضاء لازم ہو گی کفارہ لازم نہیں ہو گا ۔ 
]٢[دوسری صورت یہ ہے کہ نذر کی نیت کی اور اس کے علاوہ کی نیت نہیں کی ۔ 
:۔یہ عبارت بو ل کر صرف نذر کی نیت کی اور قسم وغیرہ کسی بات کی نیت نہیں کی۔ تو چونکہ اس عبارت کا حقیقی معنی نذر ہے اور قسم کی نیت بھی نہیں ہے اس لئے صرف نذر ہو گی اور اس کو  بقرعید کے دن روزہ نہ رکھنے پر صرف قضاء لازم ہو گی کفارہ لازم نہیں ہو گا ۔ 
]٣[ نذر کی نیت کی اور یہ بھی نیت کی کہ نذر نہ ہو ۔ تو نذر ہو گی اس لئے کہ صیغے سے نذر ہے اور نذر کیوں نہ ہو جبکہ اس کی نیت کر کے اس کو مضبوط کیا ۔
 :۔نذر کی نیت کی اور با ضابطہ قسم کی نفی کی کہ قسم کی نیت نہیںکر تا ہوں ۔تو اس صورت میں نذر جو اس عبارت کی حقیقت ہے اس کی نیت کی اور قسم جو مجاز ہے اس کی نفی کی ہے اس لئے اس صورت میں بھی صرف نذر ہو گی ، اور صرف قضاء لازم ہو گی ۔ 
]٤[ اور اگر قسم کی نیت کی اور یہ بھی نیت کی کہ نذر نہ ہو تو قسم ہو گی ، اس لئے کہ اس کے کلام میں قسم کا احتمال تھا اور قسم کو متعین بھی کیا اور دوسرے یعنی نذر کی نفی بھی کر دی ۔
:۔یہ عبارت بو ل کر قسم کی نیت کی اور نذر کی با ضابطہ نفی کی ، کہ نذر کی نیت نہیں کر تا ہوں ۔ تو چونکہ باضابطہ مجاز کی نیت کی ہے ، اور للہ کو باللہ کے معنی میں لیا ہے اس لئے مجازی معنی،قسم، مراد لی جائے گی، اور یوم النحر میں روزہ نہ رکھنے پر قسم کا کفارہ لازم ہو گا ۔قضاء لازم نہیں ہو گی ۔ اور چونکہ حقیقت اور مجاز کا اجتماع نہیں ہے اس لئے صرف مجازی معنی مراد لی جا سکتی ہے ۔ 
]٥[اور اگر نذر اور قسم دو نوں کی نیت کی تو نذر اور قسم دونوں ہو گی امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ، اور امام ابو یوسف  کے نزدیک نذر ہو گیَ۔
:   یہ عبارت بول کر نذر کی بھی نیت کی اور با ضابطہ قسم کی بھی نیت کی  دو نوں کی نیت کی ۔ تو امام ابو حنیفہ  اور امام محمد کے نزدیک نذر اور 

Flag Counter