Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

124 - 689
القوی ولایزیل الحجٰی فیصیر عذرا فی التاخیر لافی الاسقاط(٩٧٣) ومن جُنَّ فی رمضان کلہ لم یقضہ)
   ١  خلافالمالک وہویعتبرہ بالاغمائ

٦٥٨٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ چاہے ایک ہزارنمازیں قضاء ہوئیں ہوں سب کو اداء کر نی ہو گی ۔ (٥)اس اثر میں بھی ہے  ۔ عن ابراھیم قال : کان یقول فی المغمی علیہ : اذا أغمی علیہ یوم و لیلة أعاد و اذا کان اکثر من ذالک لم یعد۔(  مصنف ابن ابی شیبة ، باب ما یعید المغمی علیہ من الصلوة ، ج ثانی ، ص ٧١، نمبر ٦٥٩١مصنف عبد الرزاق ، باب صلوة المریض علی الدابة و صلوة المغمی علیہ ،ج ثانی ، ص ٣١٧، نمبر ٤١٦٥) اس اثر میں ہے کہ ایک دن رات کے اندر ہو تو اسکو قضاء کرے اور اس سے زیادہ ہو تو قضاء نہ کرے، اس اثر سے معلوم ہوا کہ بیہوشی میں عقل زائل نہیں ہو تی فرض بر قرار رہتا ہے ، البتہ بہت دن تک بیہوش رہے گا تو بہت سی نمازیں قضاء کر نی پڑے گی اس لئے حرج کو دفع کر نے کے لئے یہ فر ما یا گیا کہ ایک دن رات سے زیادہ نمازیں ہو جائیں تو اب قضاء نہ کریں ، اور روزے میں ایک ہی مہینے کا روزہ قضاء کر نا ہو گی  اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے  اس لئے پورے مہینے کا روزہ فرض قرار دیا ۔ 
ترجمہ:  (٩٧٣) کوئی پورے رمضان میں مجنون رہا تو ایک روزہ بھی قضاء نہ کرے ۔
تشریح :  جنونیت سے افاقے  کی حالت میں ایک دن بھی مل گیا تو پورے رمضان کا روزہ لازم ہو جا ئے گا ، کیونکہ رمضان کا ایک دن پورے رمضان کے روزے واجب ہو نے کے لئے سبب ہے کیونکہ آیت میں ہے کہ کسی پر مہینہ گزرا تو اس پر لازم ہے کہ روزہ رکھے ، آیت یہ ہے ۔ فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ۔ (آیت ١٨٥ سورة البقرة٢ ) ، لیکن پورا مہینہ مجنون رہا تو سبب کا ایک دن بھی اس پر نہیں گزرا اس لئے اس پر ایک دن کی بھی قضاء لازم نہیں ہو گی ۔
وجہ : (١) جنونیت سے عقل زائل ہو جا تی ہے اسلئے وہ شریعت کا مخاطب ہی نہ رہا اور نہ روزے کا اہل رہا اور چونکہ پورا رمضان بے عقل رہا اس لئے روزے کا ادنی سبب بھی نہیں پا یا گیا اس لئے ایک روزہ بھی واجب نہیں ہو گا۔(٢) اس  حدیث میں ہے  ۔عن ابن عباس قال مر علی بمجنونة بنی فلان قد زنت وھی ترجم فقال علی لعمر یا امیر المؤمنین امرت برجم فلانة قال نعم قال اما تذکر قول رسول اللہ رفع القلم عن ثلاث عن النائم حتی یستیقظ وعن الصبی حتی یحتلم وعن المجنون حتی یفیق قال نعم فامر بھا فخلی عنھا  (ابو داؤد شریف، باب فی المجنون یسرق او یصیب حدا ج ثانی ص ٢٥٦ نمبر٤٤٠١ سنن للبیھقی ، باب الصبی لا یلزمہ فرض الصوم حتی یبلغ ولا المجنون حتی یفیق ج رابع ص٤٤٨،نمبر ٨٣٠٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مجنون پر جنونیت کے زمانے کے روزے فرض نہیں ہے۔ 
ترجمہ:  ١  برخلاف امام مالک  کے وہ بیہوشی پر قیاس کر تے ہیں ۔ 
 
Flag Counter