القضاء لانہ ادرک وقت النےة ٤ وجہ الظاہر ان الصوم لایتجزی وجوباًواہلےة الوجوب منعدمة فی اولہ ٥ الا ان للصبی ان ینوی للتطوع فی ہٰذا الصورة دون الکافر علیٰ ما قالوا لان الکافر لیس مِن اہل التطوع ایضًا والصبی اہل لہ (٩٦٨)واذا نوی المسافر الافطار ثم قدم المصر قبل الزوال فنوی الصوم اجزاہ ) ١ لان السفر لا ینا فی اہلےة الوجوب ولا صحة الشروع
تشریح : امام ابو یوسف کی روایت یہ ہے کہ اگر بچہ مثلا بدھ کے دن زوال سے پہلے پہلے بالغ ہو گیا ، یا کافر زوال سے پہلے پہلے مسلمان ہو گیا تو ان دو نوں پر بدھ کے روز کی قضاء واجب ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ زوال سے پہلے پہلے روزے کی نیت کر سکتا ہے اس لئے گو یا کہ اس نے روزہ فرض ہو نے کا وقت پا یا اس لئے بدھ کا روزہ فرض ہو گا ۔ اس قول کے اعتبار سے روزہ فرض ہو نے کا سبب زوال سے پہلے تک کا وقت ہے۔
ترجمہ: ٤ ظاہر روایت کی وجہ یہ ہے کہ واجب ہو نے میں روزے کا ٹکڑا نہیں ہو تا اور دن کے شروع حصے میں روزے کی اہلیت نہیں ہے ] اس لئے روزہ واجب نہیں ہو گا ۔
تشریح : ظاہرِروایت کی وجہ یہ ہے کہ روزہ واجب ہو نے کے اعتبار سے دن کا ٹکڑا نہیں ہو تا کہ ہم یوں کہیں کہ آدھے دن کا روزہ واجب ہوا اور آدھے دن کا نہیں ہوا اور دن کے شروع حصے میں یعنی صبح صادق کے وقت بچہ اور کافر روزے کے اہل نہیں تھے اس لئے روزے کی قضاء واجب نہیں ہو گی ۔
ترجمہ: ٥ مگر یہ کہ بچے کے لئے جائز ہے کہ اس صورت میں نفل کی نیت کرے نہ کہ کا فر جیسا کہ کہا گیا ، اس لئے کہ کافر نفل کا بھی اہل نہیں ہے اور بچہ اس کا اہل ہے ۔
تشریح : بچہ اگر چہ زوال کے بعد بالغ ہوا ہے لیکن صبح صادق سے نفلی روزہ رکھ سکتا ہے اس لئے اگر زوال سے پہلے پہلے بالغ ہوا اور زوال سے پہلے ہی نفلی روزے کی نیت کر لی اور ابھی تک کھا یا پیا نہیں تھا تو نفلی روزہ ہو جائے گا ، اس لئے کہ صبح سے نفل روزے کا وہ اہل ہے ۔ اس کے بر خلاف کافر اس دن نفلی روزے کی نیت کرے تو نہیں کر سکتا ، کیونکہ زوال سے پہلے وہ مسلمان ہوا ہے اوروہ کافر ہو نے کی وجہ سے صبح صادق سے کسی روزے کا اہل نہیں تھا ، اور نفلی روزے کے لئے بھی صبح صادق سے کسی نہ کسی درجے میں اہل ہو نا ضروری ہے ، اس لئے کافر اس دن نفلی روزہ بھی نہیں رکھ سکتا ۔ صرف روزہ داروں کے احترام میں شام تک کھا نے پینے سے رکا رہے ۔
ترجمہ: ( ٩٦٨) اگر مسافر نے روزہ توڑنے کی نیت کر لی پھر زوال سے پہلے شہر آگیا اور روزے کی نیت کی تو روزہ ہو جائے گا ترجمہ:١ اس لئے کہ سفر روزہ واجب ہو نے کی اہلیت کے منافی نہیں ہے ، اور نہ روزہ شروع کر نے کے صحیح ہو نے کے منافی ہے۔