Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

118 - 689
(٩٦٧) وصاما ما بعدہ لتحقق السبب والاہلےة  ولم یقضیا یومہما ولا مامضی)    ١ لعدم الخطاب
  ٢ وہذا بخلاف الصلٰوة لان السبب فیہا الجزء المتصل بالاداء فوجدت الاہلےة عندہ وفی الصوم الجزء الاول والاہلےة منعدمة عندہ ٣ وعن ابی یوسف انہ اذا زال الکفر او الصبی قبل الزوال فعلیہ 

ترجمہ:  (٩٦٧) اور یہ دو نوں بعد کے دنوں کا روزہ رکھے ۔  
ترجمہ:  ١   اہلیت اور سبب کے متحقق ہو نے کی وجہ سے ۔ اور جس دن بالغ ہوا تھا یا مسلمان ہوا تھا اس دن کی قضاء نہ کرے اور نہ اس سے پہلے کے دنوں کی قضاء کرے ۔  ١  اس لئے کہ اس میں وہ مخاطب نہیں تھے ۔ 
تشریح :  بچہ جو بدھ کے دن دو پہر کو بالغ ہوا اور کا فر جو بدھ کے دن دو پہر کو مسلمان ہوا وہ اس کے بعد کے دنوں کی قضاء کرے یعنی جمعرات کے دن سے قضاء کرے ، کیونکہ وہ روزے کااہل بھی ہیں اور روزے کا سبب رمضان بھی مو جود ہے ۔ اور بدھ کے دن کی قضاء نہ کرے اور بدھ کے دن سے پہلے جو رمضان کے دن گزر گئے اسکی بھی قضاء نہ کرے ، کیونکہ پہلے کے دنوں میں ان پر روزہ فرض نہیں ہوا تھا ، بچہ بالغ نہیں ہوا تھا اور کافر مسلمان نہیں ہوا تھا ، اس لئے پہلے کے دنوں کی قضاء ان پر نہیںہے ۔ اس کے لئے حدیث پہلے گزر گئی ۔    
 ترجمہ :  ٢  بخلاف نماز کے اس لئے کہ سبب اس میں وہ جز ہے جو ادا کے ساتھ متصل ہے تو آخری جز کے وقت اہلیت پائی گئی اور روزے میں  پہلاجزسبب ہو تا ہے اور پہلے جز کے وقت اہلیت نہیں ہے ]اس لئے روزہ واجب نہیں ہو گا [ 
تشریح :  ابھی یہ بات گزر چکی ہے کہ روزے کے فرض ہو نے کا سبب اس دن کا پہلا حصہ یعنی اس دن کا صبح صادق ہے ، اس لئے اگر صبح صادق کے وقت بچہ بالغ نہیںتھا یا کافر مسلمان نہیں تھا تو اس دن کا روزہ ان پر فرض نہیں ہو گا ، لیکن نماز کا معاملہ ایسا نہیں ہے ، نماز کے فرض ہو نے کا سبب وقت کا وہ حصہ ہے جو نماز سے پہلے ہے اور نماز کے ساتھ متصل ہے ، یا نماز کے وقت کا آخری لمحہ ہے ، چنانچہ اگر کوئی آدمی مثلا ظہر کے وقت میں اس کے آخری وقت میں مسلمان ہوا یا بچہ بالغ ہوا تو اس پر ظہر کی نماز فرض ہو جائے گی کیونکہ آخری وقت میں نماز کا اہل تھا ، یہ اور بات ہے کہ ایک دو منٹ وقت ہو نے کی وجہ سے ابھی نماز نہیںپڑھ سکے گا اس لئے بعد میں اس کی قضاء کرے ۔۔ منعدمة : اہلیت نہیں ہے ۔
اصول :  روزہ فرض ہو نے کے لئے اس دن کا صبح صادق سبب ہے ۔۔ اور نماز کے لئے نماز سے متصل وقت یا آخری وقت نماز کا سبب ہے۔
ترجمہ:  ٣  امام ابو یوسف  سے روایت یہ ہے کہ اگر کفر اور بچپنا زوال سے پہلے زائل ہو گیا تو تو اس پر قضاء ہے اس لئے کہ اس نے نیت کا وقت پا یا ۔ 
 
Flag Counter