Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

117 - 689
(٩٦٦) ولو افطر ا فیہ لا قضاء علیہما)     ١  لان الصوم غیر واجب فیہ  

کریںگے۔اور جس وقت بالغ یا مسلمان ہوا اس وقت سے لیکر دن کے باقی حصے میں کھانا نہ کھائے اور نہ پانی پیئے تاکہ رمضان کا احترام باقی رہے۔ اور اس دن سے پہلے جو دن گزر گئے اس کا روزہ ان پر فرض نہیں ہوا تھا کیونکہ وہ بالغ نہیں ہوا تھا یا مسلمان نہیں ہوا تھا ۔اس لئے گزرے ہوئے دنوں کی قضا ان پر لازم نہیں ہے۔ مثلا بدھ کے دن دوپہر کو بچہ بالغ ہوا یا کافر مسلمان ہوا تو بدھ کے دن دوپہر سے شام تک انکو نہیں کھا نا چاہئے تاکہ بدھ کے دن کا احترام باقی رہے اور دوسرے روزہ داروں کے ساتھ مشابہت بھی باقی رہے، لیکن اگر کھا لیا تو رمضان کے بعد بدھ کے دن کی قضاء لازم نہیںہے کیونکہ اس دن صبح صادق کے وقت ان دو نوں پر روزہ فرض ہی نہیںہوا تھا ۔صرف احترام کے لئے کھانے سے منع کیا گیا ۔   
وجہ:  (١)حدیث میں ہے۔  عن سلمة بن اکوع قال امر النبی ۖ رجلا من اسلم ان اذن فی الناس ان من کان اکل فلیصم بقیة یومہ ومن لم یکن اکل فلیصم فان الیوم یوم عاشوراء  (بخاری شریف ، باب صیام یوم عاشوراء ص ٢٦٩٢٦٨ نمبر ٢٠٠٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو دن میں مسلمان ہوا اور روزے کا دن ہو تو اگر کھانا کھا چکا ہو تو روزے کے احترام میں دن کے باقی حصے میں کھانا نہیں کھانا چاہئے۔
ترجمہ:  (٩٦٦) اور اگر ان دو نوں نے اس دن روزہ توڑ دیا تو اس دن کی دو نوں پر قضاء نہیں ۔  
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ روزہ اس دن میں واجب نہیں ہوا تھا ۔ 
تشریح :  مثلا بدھ کے دن دو پہر کو ایک کافر مسلمان ہوا ، یا بچہ بالغ ہوا تو اور ان دو نوں نے بدھ کا روزہ نہیں رکھا تو رمضان کے بعد بدھ کی قضاء واجب نہیںہے اس لئے کہ صبح صادق روزہ فرض ہو نے کا سبب ہے اور بچہ صبح صادق کے وقت بالغ نہیں تھا ، اور کافر مسلمان نہیں تھا ، اس لئے دونوں صبح صادق کے وقت روزے کے اہل نہیں تھے اسلئے ان دو نوں پر اس دن کا روزہ فرض نہیں ہوا اس لئے اس کی قضاء نہیں ہے ۔
وجہ :  (١) حدیث میں ہے۔  عطیة بن ربیعة الثقفی قال قدم وفدنا من ثقیف علی النبی ۖ فضرب لھم قبة واسلموا فی النصف من رمضان فامرھم رسول اللہ فصاموا منہ ما استقبلوا منہ ولم یأمر ھم بقضاء ما فاتھم  (سنن للبیھقی ،باب الرجل یسلم فی خلال شہر رمضان ج رابع ص ٤٤٨،نمبر٨٣٠٨) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آگے کی قضا کرے ما مضی کی نہیں۔اور جس دن بالغ ہوا اس کے شروع دن میں بالغ نہیں تھا اس لئے اس دن کا روزہ اس پر فرض نہیں ہوا ۔
 لغت:  ولم یقضیا ما مضی  :  کا مطلب یہ ہے کہ بالغ ہونے یا مسلمان ہونے سے پہلے کے دن کی قضا نہ کرے۔

Flag Counter