Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

11 - 689
٥  وسبب الاول الشہر ولہذا یضاف الیہ ویتکرر بتکررہ وکل یوم سبب وجوب صومہ   ٦ وسبب الثانی النذر    ٧  والنیة من شروطہ وسنبینہ ونفسرہ ان شاء اﷲ تعالیٰ  

وجہ : (١) ا س آیت میں ہے کہ نذر پوری کرو ، اس کی وجہ سے نذر پوری کر نا واجب ہے ۔ (٢) اس حدیث میں بھی ہے کہ نذر پوری کر نا ضروری ہے۔ سمعت عمران بن حصین یحدث عن النبی  ۖ قال : خیر کم قرنی ، ثم الذین یلونھم ، ثم الذین یلونھم  قال عمران لا ادری ذکر ثنتین أو ثلاثا بعد قرنہ  ثم یجیٔ قوم ینذرون و لا یفون ۔ ( بخاری شریف ، باب اثم من لا یفی بالنذر ، ص ١١٥٦، نمبر ٦٦٩٥) اس حدیث میں ہے کہ نذر پوری نہ کر نا قیامت کی علامت میں سے ہے ۔ اس نذر واجب ہے (٣) عن ابن عباس  قال أتی رجل النبی  ۖ فقال لہ : ان اختی نذرت أن تحج و انھا ما تت فقال النبی  ۖ : لو کان علیھا دین أکنت قاضیہ ؟ قال نعم قال فاقض اللہ فھو احق بالقضاء ۔ ( بخاری شریف ، باب  من مات و علیہ نذر ، ص ١١٥٦، نمبر٦٦٩٩ مسلم شریف ، باب الامر بقضاء النذر ، ص ٧١٩، نمبر ١٦٣٨ ٤٢٣٥) ا س حدیث میں ہے کہ نذر کی قضا ضروری ہے ۔
ترجمہ:  ٥   پہلے ]یعنی رمضان کے روزے [کا سبب مہینہ ہے ، اسی لئے رمضان کی طرف اضافت کی جا تی ہے ، اور رمضان کے بار بار آنے سے روزہ بھی بار بار آتا ہے ، اور ہر دن اس دن کے واجب ہو نے کا سبب ہے ۔ 
تشریح :  روزے کا اصل سبب تو اللہ تعالی کا حکم ہے ، لیکن سبب ظاہری رمضان کا مہینہ ہے ، چنانچہ جب جب رمضان آئے گا اور آدمی کی قدرت ہو تو روزہ فرض ہو گا ۔ اس آیت میں اس کا ثبوت ہے ۔فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ ۔( آیت ١٨٥، سورة البقرة ٢) اس آیت میں ہے کہ کوئی آدمی رمضان کا مہینہ پا ئے تو وہ روزہ رکھے ۔ ۔ اور رمضان کا ہر دن ہر روزے کا سبب ہے ، چنانچہ اگر کوئی آدمی پندرہ رمضان کو بالغ ہوا تو پندرہ رمضان کے بعد جو روزے ہیں وہی فرض ہو نگے ، اس سے پہلے کے فرض نہیں ہو نگے ، کیونہ وہی سب دن اس پر گزرے ، اس سے پہلے کے دن اس پر نہیں گزرے اس لئے پہلے کے دن سبب نہیں بن سکے ۔ اور نہ اس کا روزہ اس پر فرض ہوا ۔ ۔ اس آیت کے اشارة النص میں اس کا ثبوت ہے ۔یا ایھا الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقونO أیاما معدودات ۔ (آیت ١٨٣  ١٨٤،سورة البقرة ٢)  اس آیت میں ہے أیاما معدودات ،  چند دن ۔اس لئے ہر دن روزے کا سبب بنے گا ۔ 
ترجمہ: ٦  اور دوسرے کا سبب نذر ما ننا ہے ۔ 
تشریح :  دوسرا سے مراد نذر کا روزہ ہے ، نذر کا روزہ واجب ہو نے کا سبب نذر ماننا ہے ۔ 
ترجمہ :  ٧   اور نیت روزے کی شرائط میں سے ہے ، ان شرطوں کوآئندہ انشاء اللہ بیان کریں گے ۔ 
 
Flag Counter