Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

101 - 689
(٩٥٥) وان کان مسافر الا یستضر بالصوم فصومہ افضل وان افطر جاز)   ١ لان السفر لا یعری عن المشقة فجعل نفسہ عذرا بخلاف المرض فانہ قد یخف بالصوم فشرط کونہ مفضےًا  

گی۔
 ترجمہ:  (٩٥٥)  اگر مسافر ہے اور روزہ اس کو نقصان نہیں دیتا ہے تو اس کو روزہ رکھنا افضل ہے ۔اور اگر روزہ توڑ دیا اور قضا کیا تو بھی جائز ہے ۔ 
وجہ: (١) حدیث میں ہے ۔ عن ابن عباس قال خرج رسول اللہ ۖ من المدینة الی مکة فصام حتی بلغ عسفان ثم دعا بماء فرفعہ الی یدہ لیرہ الناس فافطر حتی قدم مکة وذلک فی رمضان فکان ابن عباس یقول قد صام رسول اللہ وافطر ممن شاء صام ومن شاء افطر۔ (بخاری شریف ، باب من افطر فی السفر لیراہ الناس ص ٢٦١ نمبر ١٩٤٨ مسلم شریف ، باب جواز الصوم والافطار فی شہر رمضان للمسافر ص١١١٣) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مشقت نہ بھی ہو تب بھی مسافر کے لئے گنجائش ہے کہ افطار کرے یا روزہ رکھے (٢) سفر میں عموما مشقت ہوتی ہے اس لئے سفر کو مشقت کے درجہ میں رکھ دیا اس لئے مسافر کو روزہ رکھنے میں مشقت نہ بھی ہوتب بھی افطار کر سکتا ہے۔اور مشقت نہ ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے کیونکہ رمضان کی فضیلت بہت بڑی چیز ہے جو بعد میں نہیں ملے گی (٣) بعد میں تنہا روزہ قضا کرنے میں پریشانی ہوتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ ابھی سب کے ساتھ ادا کرلے۔ حدیث میں ہے۔  عن ابی درداء قال خرجنا مع رسول اللہ ۖ فی شہر رمضان فی حر شدید حتی کان احدنا لیضع یدہ علی رأسہ من شدة الحر وما فینا صائم الا رسول اللہ ۖ وعبد اللہ بن رواحة ۔ ( مسلم شریف ، باب جواز الصوم والفطر فی شہر رمضان للمسافر ص ٣٥٧ نمبر ٢٦٣٠١١٢٢ ابو داؤد شریف ، باب فی اختیار الصیام ص ٣٣٤ نمبر ٢٤٠٩) اس حدیث میں سخت گرمی کے با وجود حضورۖ اور عبد اللہ بن رواحہ نے روزہ رکھا۔ اسی لئے کہ رمضان میں مشقت شدیدہ نہ ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے۔   
نوٹ:  مشقت شدیدہ ہوتو افطار کرنا بہتر ہے۔ حدیث میں ہے  عن جابر بن عبد اللہ عن النبی ۖ رای رجلا یظلل علیہ والزحام علیہ فقال لیس من البر الصیام فی السفر  (ابو داؤد شریف ، باب اختیار الفطر ص ٣٣٤ نمبر ٢٤٠٧ مسلم شریف ، باب جواز الصوم فی شہر رمضان للمسافر ص ٣٥٦ نمبر ١١١٥ ٢٦١٢) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مشقت شدیدہ میں افطار کرنا افضل ہے۔  
لغت:   یستضر  :  ضر سے مشرق ہے نقصان دینا۔
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ سفر مشقت سے خالی نہیں ہو تا اس لئے نفس سفر کو عذر قرار دے دیا گیا ، بخالف بیماری کے ، کیونکہ بعض بیماری روزے سے کم ہوتی ہے اس لئے بیماری میں یہ ہے کہ حرج تک پہونچانے والی ہو ۔ 

Flag Counter