Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

100 - 689
١ وقال الشافعی لا یفطر ہو یعتبر خوف الہلاک اوفوات العضوکمایعتبر فی التیمم   ٢ونحن نقول ان زیادة المرض وامتدادہ قد تفضی الی الہلاک فیجب الاحتراز عنہ 

کس کے لئے روزہ توڑنا جائز ہے ؟
]١[ بیمار، جبکہ بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو  ]٢[سفر  
]٣[حمل،  جبکہ روزہ حمل یا عورت کے لئے نقصان دہ ہو 
 ]٤[ بڑھا پا جبکہ وہ روزے پر قادر نہ ہو۔]٥[سخت پیاس 
 ]٦[ رضاعت ٫دودھ پلانا ، جبکہ روزہ بچے کے لئے ضرر رساں ہو 
]٧[ سخت بھوک ، جبکہ روزے کی وجہ سے جان یا عقل جانے کا خوف ہو
ترجمہ:  ١   امام شافعی  نے فر ما یا کہ صرف مرض کے بڑھنے کا خوف ہو تو روزہ نہ توڑے وہ ہلاک ہو نے کے خوف کا اعتبار کر تے ہیں ، یا عضو کے فوت ہو نے کا  اعتبار کر تے ہیں ، جیسا کہ تیمم میں عضو کے ضائع ہو نے کا خوف ہو تو تیمم کر سکتا ہے۔
تشریح :   صاحب ھدایہ یہ فر ما تے ہیں کہ امام شافعی  کی رائے ہے کہ ہلاکت کا خوف ہو یا عضو کے ضائع ہو نے کا خوف ہو تو روزہ توڑے صرف مرض بڑھنے کا خوف ہو تو روزہ نہ توڑے ، جیسے کہ ہلاکت کا خوف ہو تو تیمم کرے ورنہ نہ کرے ۔ لیکن مو سوعہ میں ہے کہ مرض بڑھنے کا واقعی خطرہ ہو تو روزہ توڑ دے ، لیکن صرف مرض بڑھنے کا احتمال ہو تو روزہ نہ توڑے ، ہلاکت کا خطرہ ہو یا عضو ضائع ہو نے کا خطرہ ہو تو روزہ توڑے ایسا انکی کتاب میں نہیں ہے ، مو سوعہ کی عبارت یہ ہے ۔ قال الشافعی : و ان زاد مرض المریض زیادة بینة أفطر ، و ان کانت زیادة محتملة لم یفطر ، و الحامل اذا خافت علی ولدھا أفطرت و کذالک المرضع اذا أضربلبنھا الاضرار البین ، فأما ما کان من ذالک محتملا فلا یفطر صاحبہ ۔ ( مو سوعہ امام شافعی ،باب أحکام من افطر فی رضان ، ج رابع ، ص ٣٧٦، نمبر ٥٠٣٨) اس عبارت میں یہ ہے کہ واقعی ضرر کا خطرہ ہو تو بیمار اور دودھ پلانے والی افطار کر سکتی ہے ، لیکن اگر ضرر کا صرف احتمال ہو تو افطار نہیں کر سکتی ، انہوں نے ضرر کے واقعی خوف کو لیا ہے صرف احتمال کا فی نہیںہے ، اور ہلاکت کا خطرہ ہو اس کو نہیں لیا ۔
ترجمہ:  ٢  ہم کہتے ہیں بیماری کی زیادتی اور اس کا طویل ہو نا بھی کبھی ہلاکت تک پہونچا تا ہے اس لئے اس سے بھی بچنا واجب ہے ۔ 
 تشریح :   یہ دلیل عقلی ہے کہ ا گر چہ ابھی بیماری تھوڑی ہے لیکن روزہ رکھنے سے ہو سکتا ہے کہ بیماری بڑھ جا ئے اور دیر تک بیماری رہے جسکی وجہ سے ہلا کت ہو جائے تو روزہ رکھنا بعد میں ہلاکت کا سبب ہو سکتا ہے اس لئے اس کے لئے روزہ توڑ نے کی گنجائش ہو 

Flag Counter