Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 57
مقتدى سب ىکساں ہوئے۔
مسئلہ:۔ بعضوں کو خاص استخارہ اس غرض سے بتلاتے دىکھا ہے کہ اس سے کوئى واقعہ ماضىہ ىا مستقبلہ معلوم ہوجائے گا، سو استخارہ شرىعت مىں اس غرض کے لئے منقول نہىں وہ تو محض کسى امر کے کرنے نہ کرنے مىں تردد رفع کرنے کے لئے ہے نہ کہ واقعات معلوم کرنے کے لئے، بلکہ اىسے استخارہ کے ثمرہ پر ىقىن کرنا بھى ناجائز ہے۔
مسئلہ:۔ عوام مىں مشہور ہے کہ نماز عشاء سے پہلے سو رہنے سے عشاء کى نماز قضا ہوجاتى ہے۔ ىعنى پھر اگر پڑھے تو قضا کى نىت کرے، سو ىہ بالکل غلط ہے البتہ بلا عذر سونا درست نہىں اور نصف شب کے بعد وقت مکروہ ہوجاتا ہے، اگرچہ سوىا بھى نہ ہو۔
مسئلہ:۔ عورتوں مىں مشہور ہے کہ عورتىں مردوں سے پہلے نماز نہ پڑھىں، سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعضى عورتىں سمجھتى ہىں کہ تلاوت کے سجدے دو ہونے چاہئىں، ىعنى اىک آىت پڑھے تو دو سجدے واجب ہوتے ہىں سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ عوام مىں بہت مشہور ہے کہ نماز مىں داہنا انگوٹھا سرک جانے سے نماز جاتى رہتى ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے۔ البتہ بلا ضرورت کے اُٹھا نا بہت عبث ہے۔

Flag Counter