Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 57
دىتے ہىں، اسى طرح بے وضو آدمى کے ہاتھ مىں دے دىتے ہىں اس کا لکھنا اور مس کرنا دونوں بلا وضو ناجائز ہىں۔
مسئلہ:۔ بعضے آدمى کپڑے ىا تکىہ پر تىمم کر لىتے ہىں اگرچہ اس پر زىادہ غبار نہ ہو، تو ىہ بالکل درست نہىں۔
طہارت و نجاست
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ جو شخص نىا مسلمان ہو اس کو مُسہل دىنا چاہئے ورنہ وہ پاک نہىں ہوتا، سو ىہ بات محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ زچہ جب تک غسل نہ کرے اس کے ہاتھ کى کوئى چىز درست نہىں، ىہ بھى غلط ہے۔ حىض ونفاس مىں ہاتھ ناپاک نہىں ہوتا۔
مسئلہ:۔ بعض عورتوں مىں مشہور ہے کہ اگر کوّا وغىرہ گھڑے مىں چونچ ڈال دے تو اس مىں اتنا پانى بھرے کہ باہر کو نکل جائے اس سے پانى پاک ہوجاتا ہے۔ سو اس کى کوئى اصل نہىں، جس جانور کا جھوٹا مکروہ ىا ناپاک ہے پانى تر جانے سے بھى وہ اىسا ہى رہے گا ، اور اگر پاک ہے تو اس کى حاجت نہىں۔
مسئلہ:۔ عوام مىں مشہور ہے کہ چراغ کا تىل ناپاک ہوتا ہے مگر ىہ محض بے اصل ہے، عجب نہىں کہ کسى نے اس سے احتىاط رکھنے کو اس بناء پر کہا ہو کہ لوگ 
Flag Counter