Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

55 - 57
ص30)
مسئلہ:۔ بعض لوگ اس جہل مىں مبتلا ہىں کہ بزرگوں کى قبروں کے فىض پر اعتماد کئے ہوئے ہىں۔ اور زندہ مشائخ سے تعلىم و تربىت اور اصلاح کا تعلق نہىں رکھتے۔ خوب سمجھ لو کہ اصلاح نفس کے لىے زندہ مشائخ مىں کسى سے تعلق قائم کرنا ضرورى ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ محض خواب کى بناء پر کسى کو اچھا ىا بُرا سمجھتے ہىں ىہ جائز نہىں(اصلاح الاغلاط ص14)
اسى طرح خواب مىں کسى سے مرىد ہونا اور اس بھروسہ پر کسى کامل کى صحبت و تعلىم کى پرواہ نہ کرنا جہلِ مرکب ہے۔
مزىد متفرق اغلاط
مسئلہ:۔ 14 شعبان کو لوگوں نے ىہ دستور کر رکھا ہے کہ حلوا پکاتے ہىں اور تىوہار کى طرح عزىزوں ،قرىبوں مىں تقسىم کرتے ہىں۔ سو ىہ عىد منانا ناجائز ہے۔ اور جب ىہ عىد نہىں اس کى عىدى بھى مہمل ہے۔ ہاں اتنى تو وسعت ہے کہ پندرھوىں شب کو (نہ کہ چودھوىں دن شعبان) کھانا پکا کر خىرات کر دىا جائے اور اگر زىادہ ہو اور ہمىشہ کسى عزىز کو دىنے کا قاعدہ ہو تو اس روز بھى 
Flag Counter