Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

17 - 57
خرىدو فروخت ، ذبح، قربانى، عقىقہ کے متعلق اغلاط
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ غلہ کى تجارت ناجائز ہے مگر ىہ امر بالکل غلط ہے ۔ بلکہ جب قحط کى اىسى حالت ہو کہ غلہ قىمت سے بھى دستىاب نہ ہوتا ہو اور مخلوقات کو تکلىف ہونے لگے اىسى صورت مىں غلہ کا روکنا حرام ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ کسى چىز کے خرىدنے کے بعد دوکاندار سے کچھ زائد مانگنا گناہ ہے جس کو رونگا کہتے ہىں۔ سو ىہ غلط ہے۔ البتہ بائع کو تنگ حرام ہے، لىکن اگر خوشى سے دے دے تو کچھ حرج نہىں۔
مسئلہ:۔ ىہ بھى زمىنداروں کو کہتے سُنا ہے کہ پھل آنے سے پہلے بہار کا بىچنا وىسے تو درست نہىں لىکن اگر اس بىع کے ساتھ کچھ زمىن کا ٹھىکہ ىعنى اجارہ بھى شامل ہو تو درست ہے۔ سو ىہ بات بالکل غلط ہے۔ اس اجارہ سے وہ بىع درست نہىں۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ ذبح کرنے والے کى بخشش نہ ہوگى۔ سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض کہتے ہىں کہ  جس چاقو سے جانور ذبح کىا جائے اس سے حلال ہونے 
Flag Counter