Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

11 - 57
سے صف سىدھى کرنا چاہئے۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام جمعہ کے خطبہ مىں حضور﷑ کا اسم مبارک سن کر بلند آواز سے درود پڑھتے ہىں، ىہ جائز نہىں۔ زبان سے درود شرىف نہ پڑھے ہاں دل ہى دل مىں پڑھ لىنے کا کوئى مضائقہ نہىں۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام کو اس کا التزام کرتے ہوئے دىکھا گىا ہے کہ جمعہ کا پہلا خطبہ سنتے وقت دونوں ہاتھ باندھ لىتے ہىں اور دوسرا خطبہ سننے کے وقت دونوں ہاتھ زانؤوں پر رکھ لىتے ہىں۔ ىہ بھى بے اصل بات ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے عوام نماز مىں بائىں کہنى کھلى رہنے سے نماز مىں خرابى آنا سمجھتے ہىں۔ ىہ خاص بائىں کہنى کى تخصىص غلط ہے ، بلکہ دونوں مىں خود دائىں ہو ىا بائىں کھلى رہنے سے نماز مکروہ ضرور ہوگى۔
مسئلہ:۔ بعض عورتىں فرض نماز بلا عذر بىٹھ کر پڑھنا جائز سمجھتى ہىں۔ ىہ بات بالکل غلط ہے۔ بلا عذر بىٹھ کر فرض نماز پڑھنا جائز نہىں۔
جنازے کے متعلق غلط مسائل
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ خاوند بىوى کے جنازہ کا پاىہ نہ پکڑے۔ سو ىہ محض غلط ہے اجنبى لوگوں سے ىہ زىادہ مستحق ہے۔

Flag Counter