Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

41 - 57
کى بدولت بىبىوں پر بڑے بڑے ظلم ہوتے ہىں۔ سمجھ لىنا چاہئے کہ بى بى پر فرض نہىں کہ ساس کى خدمت کرے۔ تم سعادت مند بنو ،خود خدمت کرو، خدمت کے لىے نوکر لاؤ۔
اغلاط متعلق رضاع
مسئلہ:۔ بعضے عوام ىہ سمجھتے ہىں کہ دودھ شرىک بہن بھائى جب ہى ہوتے ہىں جب کہ اىک زمانہ مىں کسى عورت کا دودھ پئىں۔ اور اگر اىک کے دودھ چھڑانے کے بعد دوسرا دودھ پئے تو دودھ شرىک بہن بھائى نہىں ہوتے۔ ىہ بالکل غلط ہے۔ بلکہ دونوں کے دودھ پىنے کا زمانہ اىک ہو ىا مختلف ہو دونوں حالتوں مىں دودھ شرىک بہن بھائى ہوجائىں گے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ حرمتِ رضاع کے ثبوت کے لئے کسى عمر کى قىد نہىں سمجھتے۔ حتّٰى کہ اگر غلطى سے کسى عورت کا دودھ آٹے مىں جا گرے اور اس آٹے کى روٹى خاوند نے کھا لى تو سمجھتے ہىں کہ حرمت رضاع ثابت ہوگئى۔ ىہ بالکل غلط ہے۔ جو زمانہ بچّے کے دودھ پىنے کا شرىعت نے مقرر کىا ہے ىعنى دو سال جمہور کے نزدىک اور اڑھائى سال حضرت امام ابوحنىفہؒ کے نزدىک۔ اس مدت کے بعد عورت کا دودھ پىنا خود اىک حرام فعل ہے مگر اس سے حرمتِ 
Flag Counter