Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

21 - 57
عقائد، اىمان،ذکر و تلاوت علم ، علملىات و تعوىذات
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ گالى دىنے سے ۴۰ روز تک اىمان سے دور ہوجاتا ہے۔ اگر اس مدت مىں مر جائے تو انسان بے اىمان مرتا ہے۔ سو ىہ محض غلط بات ہے۔ ہاں گالى دىنے کا گناہ الگ بات ہے۔
مسئلہ:۔ بعض علماء نے قرآن مجىد مىں بعض مقامات پر بے موقع وصل کرنے سے کفر کا فتوىٰ لکھ دىا ہے اور اس سے بڑھ کر ىہ کہ الحمد شرىف کے بعضے حروف کے وصل سے شىطان کا نام پىدا ہونا لکھا ہے۔ سو ان دونوں امر کى کچھ اصل نہىں، البتہ قواعد قرآن کے اعتبار سے ىہ دونوں وصل بے قاعدہ اور قبىح ہىں مگر کفر ىا شىطان کے نام کا دعوىٰ محض تصنىف ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کا عقىدہ ىہ ہے کہ ہر جمعرات کى شام کو مردوں کى روحىں اپنے گھروں مىں آتى ہىں اىک کونے مىں کھڑے ہو کر دىکھتى ہىں کہ کون ہم کو ثواب بخشتا ہے۔ اگر کچھ ثواب مل گىا تو خىر ورنہ ماىوس ہو کر لوٹ جاتى ہىں۔ ىہ محض غلط عقىدہ ہے۔

Flag Counter