Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

1 - 57
حرفِ آغاز
بعد الحمد والصلوٰۃ
مقصود بالاظہار ىہ امر ہے کہ باوجود اس کے کہ اس وقت بفضلہٖ تعالىٰ علم دىن کا سامان ىعنى کتب مطبوعہ کى دستىابى اور ارزانى پھر ان کا اردو ترجمہ ہوجانا ، علماء حقانى کا جابجا وجود اور دىن پر وعظ کہنا اور بعض حضرات کا حسب ضرورت از خود ىا بلانے پر جانا بھى ىہ سب جس کثرت سے ہے ظاہر ہے اور محلِ شکر ہے۔ مگر باوجود اس کے پھر بھى اکثر عوام بلکہ بعض خواص کالعوام مىں بھى بعضے اىسے غلط مسئلے مشہور ہىں جن کى کوئى اصلِ شرعى نہىں اور وہ اُن کا اىسا ىقىن کئے ہوئے ہىں کہ اُن کو اس مىں شبہ بھى نہىں پڑتا تاکہ علماء سے تحقىق ہى کر لىں۔ اور اکثر علماء کو بھى ان غلطىوں مىں عوام کے مبتلا ہونے کى اطلاع نہىں تاکہ وہى وقتاً فوقتاً ان کا ازالہ کرتے رہىں۔ جب نہ عوام کى طرف سے تحقىق ہو اور نہ علماء کى جانب سے تنبىہ ہو تو ان غلطىوں کى اصلاح کى کوئى صورت ہى نہ رہى۔ اس لئے مدت سے خىال تھا جو بفضلہٖ تعالىٰ اب ظہور مىں آىا کہ اىسى غلطىوں پر جہاں تک اطلاع ہو ان کو ضبط کر دىا جائے۔ جس طرح علماء نے احادىث مىں موضوعات کو مدوّن کىا ہے ىہ رسالہ فقہىات کا موضوعات ہے اور گوىہ مسائل مختلف ابواب کے ہىں ترتىب وار لکھنا دشوارى سے خالى نہ تھا اس لئے مختلط طور پر لکھ دىئے ۔ بعد ضبط ہوجانے کے اگر کوئى صاحب نظر 
Flag Counter