Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

8 - 57
بعد تہجد کے سو رہنا بھى درست ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ دوپہر کے وقت قرآن پڑھنا ممنوع ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے۔ البتہ نماز پڑھنا اس وقت بے شک ممنوع ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ اندھىرے مىں نماز پڑھنا ناجائز ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے البتہ اتنى اٹکل ضرور ہے کہ رُخ سے بے رُخ نہ ہو۔
مسئلہ:۔ عورتىں کہتى ہىں کہ اگر کئى عورتىں اىک جگہ کھڑے ہو کر نماز پڑھىں تو آگے پىچھے کھڑا ہونا درست نہىں ، ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ کہتےہىں کہ سجدہ تلاوت کر کے دونوں طرف سلام پھىرے ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کو اس بات کا پابند دىکھا گىا ہے کہ جب جمعہ کے لئے آتے ہىں اوّل مسجد مىں تھوڑى دىر بىٹھ کر پھر سُنتىں پڑھتے ہىں گو نزدىک ہى سے آئے ہوں۔ سو اس کى کوئى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ عوام متکبرىن مىں مشہور ہے کہ جس امام کے گھر مىں پردہ نہ ہو اس کے پىچھے نماز درست نہىں۔ سو سمجھ لىا جائے کہ ان معترضىن کى بىبىاں اگر اىک نامحرم کے رو برو بھى آتى ہوں تو ان کو بھى بے پردہ کہا جاوے گا اور امام و 
Flag Counter