Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

10 - 57
مسئلہ:۔ بعض عوام کہتے ہىں کہ سنتوں کے بعد نہ بولے اس کى کچھ اصل نہىں ، بلکہ بعض اوقات تو بولنا مفىد ہوتا ہے، جىسا کہ کسى نے مسئلہ پوچھا تو اس کا جواب دىنا ضرورى ہے۔
مسئلہ:۔ اکثر لوگوں کو دىکھا ہے کہ رىل مىں سوار ہو کر نماز بىٹھ کر ىا بے رُخ پڑھ لىنے کو جائز سمجھتے ہىں۔ سو رىل مىں کوئى حکم نہىں بدلتا اىسى معمولى دقتىں تو گھر مىں بھى پىش آجاتى ہىں۔ اسى طرح نماز پڑھنے والى بى بى کو بہلى مىں بىٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہىں، جہاں بہلى کو ٹھىرانے کا خطرہ نہ ہو وہاں زمىن پر اتر کر نماز پڑھنى چاہئے، پردہ برقع کا کافى ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے عوام اىسے مرض مىں نماز چھوڑ دىتے ہىں جس مىں بدن اور کپڑا پاک رہنا مشکل ہے اور سمجھتے ہىں کہ اس حالت مىں نماز جائز ہونے کى کوئى صورت نہىں ، سو ىہ خىال محض غلط ہے۔ نماز پڑھنا ہر حال مىں ضرورى ہے اور مسائل علماء سے درىافت کر لے، اىسى حالت مىں نماز درست ہوجاتى ہے۔ جب وضو سے سخت تکلىف ہو ، ىا مرض بڑھنے کا ڈر ہو اور کپڑے بدلنے کے لئے زىادہ نہ ہوں تو اسى طرح نماز درست ہوجاتى ہے۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام کو دىکھا ہے کہ جماعت مىں صف بندى کے وقت پاؤں کا انگوٹھا ملا کر صف سىدھى کىا کرتے ہىں، حالانکہ کندھے اور ٹخنے کى سىدھ کرنے 
Flag Counter