Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

50 - 57
مسئلہ:۔ اىک کوتاہى ىہ ہے کہ حالتِ مرض مىں مرىض کا ستر چھپانے کا اہتمام نہىں کىا جاتا۔ دوسروں کو تو اس کا دىکھنا جائز نہىں، بلکہ طبىب کو بھى مقدار ضرورت سے زىادہ دىکھنا جائز نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ دوا کے حلال و حرام اور طاہر و نجس ہونے کا کچھ خىال نہىں رکھتے۔ مسلمانوں کے اس حال پر تعجب ہے کہ جس چىز کو طبىعت قابل نفرت (پىشاب) بتلائے اس سے نفرت ہو۔ اور جس چىز کو شرىعت قابلِ نفرت(شراب) بتلائے اس سے نفرت نہ ہو۔
مسئلہ:۔ اکثر نامحرم عورتىں بىمارى ىا مرنے کے بعد نامحرم مردوں کے سامنے آکھڑى ہوتى ہىں ۔ عورتوں کو اس حالت مىں دىکھنا جائز نہىں۔
مىت کے سلسلہ مىں اغلاط العوام
مسئلہ:۔ بعض لوگ مردہ دفن کر کے قبر پر اذان کہتے ہىں چونکہ شرىعت مىں کہىں وارد نہىں اس لىے واجب الترک ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ مردہ قبر مىں رکھنے کے بعد اس کا منہ کھول کر قبر کو دکھانا ضرورى سمجھتے ہىں ۔ شرىعت مىں اس کى کچھ اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ ىہ کوتاہىاں کرتے ہىں کہ مُردہ کو قبر مىں رکھ کر صرف مُردہ 
Flag Counter