Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 57
کر صرف اس کا منہ قبلہ کى طرف کر دىتے ہىں ىہ ٹھىک نہىں بلکہ قبلہ کى طرف بالکل کروٹ دے دىنى چاہئے۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام نزع کى حالت مىں شربت پلانے کو ضرورى سمجھتے ہىں اور نہ پلانے والے کو ملامت کرتے ہىں حالانکہ نہ ىہ ضرورى ہے، نہ قابل  ملامت۔
روزہ ،حج، زکوٰۃ کے متعلق غلط خىالات
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ اىک روزہ رکھنا اچھا نہىں۔ اس مشہور کى بھى کچھ اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض مىں مشہور ہے کہ جو شخص شش عىد کے روزے رکھنا چاہے اس کو چاہئے کہ اىک روزہ ضرور عىد سے اگلے ہى دن رکھ لے، ورنہ پھر وہ روزے نہ ہوں گے، سو ىہ بالکل بے اصل بات ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ سمجھتے ہىں کہ نفل روزہ کى سحرى نہىں ہے۔ سو ىہ غلط ہے اس مىں فرض اور نفل روزے سب برابر ہىں۔
مسئلہ:۔ بعضے عوام سے سنا گىا ہے کہ نفل روزہ بعد نماز مغرب کے افطار کرے سو اس کى کچھ بھى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ سمجھتے ہىں کہ احرام مىں دو پاٹ کى چادر جس کے درمىان مىں 
Flag Counter