Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

36 - 57
مسئلہ:۔ اىک عملى غلطى اس بارے مىں ىہ ہے کہ عورتىں مہر مانگنے کو ىا بے مانگے لے لىنے کو عىب سمجھتى ہىں اور اگر کوئى اىسا کرے تو اسے بدنام کرتى ہىں۔ىاد رکھو اپنا حق واجب مانگنا ىا وصول کر لىناشرعاً کچھ عىب نہىں۔
اغلاط العوام متعلق عدت
مسئلہ:۔ اىک غلطى ىہ ہے کہ بعضے لوگ بىوہ سے نکاح کرتے ہىں اور عدّت پورى گزرنے کا انتظار نہىں کرتے۔ پھر بعضے اپنے نزدىک بڑى احتىاط کرتے ہىں کہ نکاح تو جائز سمجھتے ہىں مگر اس سے قُربت نہىں کرتے۔ سو خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ عدت کے اندر بالکل نکاح جائز نہىں ہوتا۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ زنا سے حمل رہ جانے کى صورت مىں وضع حمل کو عدّت تجوىز کرتے ہىں، سو ىہ بھى غلط ہے، اس پر عدّت نہىں اس سے نکاح فوراً جائز ہے۔ البتہ صحبت اور اس کے مقدمات بوس و کنار وغىرہ جائز نہىں جب تک وضع حمل نہ ہوجائے۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ ىہ غلطى کرتے ہىں کہ اگر کسى عورت کو طلاق ہوگئى ىا اس کے شوہر کى وفات ہوگئى اور اس کو اىک مہىنہ بعد خبر ہوئى تو سمجھتے ہىں کہ ابتداء عدت کى خبر پہنچنے تک کے وقت سے ہوگى۔ حالانکہ اىسا نہىں بلکہ طلاق ىا 
Flag Counter