Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

39 - 57
مسئلہ:۔ بعضے عورتىں کسى وقت خوش ہو کر بلا کسى شرط ىا قىد کے مہر معاف کر دىتى ہىں پھر دوسرے وقت ناخوش ہو کر کہہ دىتى ہىں کہ مَىں اپنى معافى کو واپس لىتى ہوں۔ سو اس صورت مىں مہر معاف ہوجائے گا اور اس کہنے سےو ہ عود نہ کرے گا۔ البتہ اگر معافى مىں کوئى شرط ہو اور مرد نے اس شرط کے خلاف کىا ۔ تب البتہ وہ معافى نہ رہے گى۔
مسئلہ:۔ مردوں سے اىک غلطى ىہ ہوتى ہے کہ عورت کے معاف کرنے کے وقت مرد اس کو قبول نہىں کرتا اور جب دوسرے وقت عورت مطالبہ کرتى ہے تواس پچھلى معافى کو ىاد دلا کر تمسک (دلىل پکڑنا) کرتا ہے۔ خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ معافى کو اگر مخاطب رد کر دے تو وہ معافى کالعدم ہوجاتى ہے۔
اغلاط متعلق نفقہ
مسئلہ:۔ بعضے لوگ بى بى کا نفقہ اس وقت واجب سمجھتے ہىں جب وہ نادار ہو۔ اگر وہ مالدار ہو تو اس کا نفقہ واجب نہىں سمجھتے۔ ىہ بالکل غلط ہے۔ بىوى کا نفقہ دونوں مذکورہ حالتوں مىں واجب ہے۔
مسئلہ:۔ بعض قوموں مىں رواج ہے کہ جوان عورت کا کم عمر لڑکے سے عقد کر 
Flag Counter