Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

47 - 57
افضل ہے حالانکہ جہاں گمان غالب ہو کہ نہ اُٹھانے سے وہ چىز ضائع ہوجائے گى وہاں اُٹھا لىنا واجب ہے۔ اگر نہ اُٹھائے گا گناہ ہوگا۔ اور ىہى حکم ہے پڑے ہوئے بچے کا۔ اگر اُٹھا کر وہاں ہى رکھ دىا تو گناہ تو ہے مگر بعض کے نزدىک اس کے ذمہ ضمان بھى لازم ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ اس نىت سے اُٹھاتے ہىں کہ اس کو اپنے کام مىں لائىں گے۔ اس نىت سے اُٹھانا گناہ بھى ہے اور اس اُٹھانے سے وہ ضامن بھى ہوجائے گا۔ جب تک مالک کے پاس نہ پہنچائے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ اٹھاتے تو اسى نىّت سے ہىں کہ ہم مالک کو پہنچا دىں گے، مگر نہ مالک کو پہنچاتے ہىں، نہ تشہىر کرتے ہىں۔ سو اىسا کرنا جائز نہىں بلکہ اس کى تشہىر کرنا واجب ہے جہاں وہ چىز ملى ہے۔ اس جگہ اور مواقع اجتماع جىسے بازار اور مساجد کے دروازوں پر اور جہاں جہاں احتمال مالک کے ملنے کا ہو ، اعلان کرے۔ اور مُدّت اس تشہىر کى ىہ ہے کہ گمان غالب ىہ ہوجائے کہ اب مالک نے تلاش چھوڑ دى ہوگى۔ بقىہ احکام بہشتى زىور اور اصلاحِ انقلابِ امت ج۲ مىں ملاحظہ فرمائىے۔
مفقود سے متعلق چند اغلاط

Flag Counter