Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

43 - 57
دودھ خواہ منہ کے راستے سے جائے ىا ناک کے راستہ سے ىا پانى مىں ملا ہوا جائے اور ملنے کى صورت مىں دودھ غالب ہو ىا دوسرى چىز کے ساتھ مساوى ہو سب کا اىک حکم ہے۔ 
مسئلہ:۔ بعضے آدمى رضاعى ماں کا اتنا بڑا حق سمجھتے ہىں کہ خود ماں کا حق بھى اتنا نہىں سمجھتے ىہ بالکل غلط ہے۔
مسئلہ:۔ دودھ بخشوانا اىک رسم ہے، شرىعت مىں اس کى کوئى اصل نہىں۔
طلاق سے متعلق کوتاہىاں
مسئلہ:۔ اىک غلطى طلاق کے باب مىں بعض جہلاء مىں ىہ ہے کہ ہنسى مىں ىا غصہ مىں بى بى کو طلاقن کہہ کر پکارتے ہىں اور سمجھتے ہىں کہ اس سے طلاق نہىں ہوئى۔ حالانکہ اس سے بھى طلاق واقع ہوجاتى ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ ىہ سمجھتے ہىں کہ بے قصور طلاق دىنے سے طلاق نہىں ہوتى ىا بلا رضا مندى عورت کے طلاق نہىں ہوتى۔ سو ىہ دونوں باتىں بھى غلط ہىں۔ دونوں حالت مىں طلاق واقع ہوجاتى ہے۔ گو بلاقصور اىسا کرنا سخت مذموم ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ سمجھتے ہىں کہ نشہ کى حالت مىں مثل جنون کے غىر مکلف ہوتا 
Flag Counter