Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

6 - 57
اذان و مساجد و نماز کے متعلقات
مسئلہ:۔ بہت سے پڑھے لکھے لوگ ىہ سمجھتے ہىں کہ گاڑى مىں نماز پڑھتے وقت قبلہ رُخ ہونا ضرورى نہىں، جدھر گاڑى جارہى ہو جس طرف سہولت سے جگہ مل سکے رخ کر کے نماز پڑھ لىنا جائز ہے۔ سو ىہ بالکل غلط ہے، قبلہ کا رُخ معلوم کر کے نماز ادا کرنى فرض ہے۔
مسئلہ:۔ گاڑى مىں لوگ باوجود کھڑے ہوسکنے کے بىٹھ کر نماز ادا کرتے ہىں اور قىام کى ضرورت نہىں سمجھتے۔ سو اس طرح نماز ادا نہىں ہوتى، کھڑے ہو کر پڑھنا ضرورى ہے، اس غلطى مىں پڑھے لکھے لوگ بھى شامل ہىں۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ نماز کے لئے اذان مسجد مىں بائىں طرف ہو اور تکبىر داہنى طرف، شرىعت مىں اس کى کوئى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ اذان کے سامنے ىا دعا کے سامنے سے نکلنا جائز نہىں سمجھتے اس کى کچھ اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض کو طاعون مىں اذانىں دىتے ہوئے دىکھا ہے۔ اس کى بھى کوئى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ اگر مقتدى عمامہ باندھے ہو اور امام صرف ٹوپى پہنے ہو تو 
Flag Counter