Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

48 - 57
مسئلہ:۔ اىک غلطى ىہ ہے کہ مفقود ہونے کے زمانہ مىں اس کا جو مورث مرتا ہے اس کا حصہ نہىں رکھتے اور ورثاء حاضرىن باہم تقسىم کر لىتے ہىں۔ کىونکہ اس کى موت کا علم ىقىنى نہىں اگر وہ نہ آىاتو ىہ امانت ورثہ کا حق ہے جن کا حق کم کر کے رکھى گئى تھى۔ اس مىں ىہ غلطى بھى ممکن ہے کہ جس وقت اس کى موت کا حکم شرعاً کىا جائے مفقود کے ورثہ اس مانت کو بھى مفقود کا ترکہ سمجھ کر تقسىم کرنے لگىں۔ حالانکہ ىہ امانت ان ان کا حق ہے جن کا حق کم کر کے امانت رکھى گئى تھى۔
متفرق شعبوں مىں اغلاط کا بىان
مسئلہ:۔ بعض برادرىوں مىں رواج ہےکہ خطاؤں پر مالى جرمانہ کرتے ہىں۔ پھر بعضے تو کسى کسى موقع پر کھانا پکا کر تمام برادرى مىں کھاپى جاتے ہىں۔ اور بعضے ثواب کے کاموں مثلاً مدرسہ ىا مسجد ىا انجمن مىں خرچ کرتے ہىں۔ خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ تعزىر مال (مالى جُرمانہ ) ہمارے مذہب مىں درست نہىں اور جب ىہ جائز نہىں تو وہ رقم حلال نہ ہوگى۔ اس کا کھانا بھى ناجائز اور نىک کاموں مىں صرف کرنا اور بھى ناجائز ہوگا۔
مسئلہ:۔ آج کل چور کا نام نکالنے کے لىے لوٹا گھمانا، حاضرات کرنا اور عمل 
Flag Counter