Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 57
نماز مکروہ ہے۔ ىہ محض بے اصل بات ہے۔ البتہ جو شخص خالى ٹوپى سے بازار اور مجمع احباب مىں جاتا ہوا شرم محسوس کرتا ہو اس کو بدون عمامہ کے نماز پڑھنا مکروہ ہے،خواہ امام ہو ىا مقتدى۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ چارپائى پر نماز پڑھنے سے بندر ہوجاتا ہے۔ سو ىہ محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ جس کى صبح کى سنتىں رہ جائىں اس کے درست ہونے کى شرط ىہ ہے کہ سورج نکلنے تک اسى جگہ بىٹھا رہے، سو ىہ بھى غلط ہے، بلکہ ىہ جائز ہے کہ کسى کام مىں لگ جائے اور آفتاب نکلنے کے بعد ان کو پڑھ لے۔
مسئلہ:۔ بعض عورتىں نماز پڑھ کر جانماز کا گوشہ ىہ سمجھ کر اُلٹ دىنا ضرورى سمجھتى ہىں کہ شىطان اس پر نماز پڑھے گا۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام کا خىال ہے کہ مرىض جماعت مىں شرىک ہو تو تمام صف کے کنارہ اور بائىں طرف بىٹھے۔ گوىا درمىان مىں بىٹھنے کو بُرا سمجھتے ہىں۔ سو ىہ امر محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ بعض کاخىال ہے کہ تہجد کے بعد سونا نہ چاہئے ورنہ تہجد جاتا رہتا ہے سو اس کى کچھ اصل نہىں، اور بہت آدمى اسى وجہ سے تہجد سے محروم ہىں کہ صبح تک جاگنا مشکل ہے اور سونے کو ممنوع سمجھتے ہىں سو ىہ جان لىنا چاہئے کہ 
Flag Counter