Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

5 - 57
چونکہ چراغ کو جگہ بے جگہ رکھ دىتے ہىں اور اس وجہ سے بھى اىسا بھى اتفاق ہوجاتا ہے کہ اس سے کتا وغىرہ چاٹ جاتا ہے۔ اس لئے اس تىل سے احتىاط کا مشورہ کسى نے دىا ہوگا ۔ عوام نے اس کو ىقىنى ناپاک ہى قرار دے دىا۔ اور اس کى وجہ بعض عوام سے بھى سنى گئى ہے کہ وہ جلتا ہے اس لئے ناپاک ہوجاتا ہے۔ حالانکہ جلنے کو ناپاک ہونے مىں کوئى دخل نہىں، غرض دعوىٰ اور دلىل دونوں مہمل ہىں۔
مسئلہ:۔ عام عورتىں چالىس روز تک نماز پڑھنا جائز نہىں سمجھتىں اگرچہ پہلے ہى پاک ہوجاوىں ۔ سو ىہ بات دىن کے بالکل خلاف ہے۔ 40 دن نفاس کى زىادہ سے زىادہ مدت ہے باقى اقل مدت کى کوئى حد نہىں۔ جس وقت پاک ہوجاوے غسل کر کے فوراً نماز شروع کر دے۔ اسى طرح اگر چالىس دن مىں بھى خون موقوف نہ ہو تو چالىس دن کے بعد پھر اپنے آپ کو پاک سمجھ کر نماز شروع کر دے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام سجھتے ہىں کہ اگر کتے سے کوئى چىز کپڑا ىا برتن وغىرہ چھو جائے تو وہ چىز ناپاک ہوجاتى ہے۔ ىہ غلط ہے ۔ البتہ رال لگنے سے ناپاک ہوجائے گا۔

Flag Counter