Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

56 - 57
دے دے (شعبان ص28۔29)
مسئلہ:۔ بعضے عوام ىہ سمجھتے ہىں کہ کسوف اور خسوف مىں چاند سورج کو تکلىف اور عذاب ہوتا ہے ىہ بالکل غلط ہے۔ بلکہ کسوف اور خسوف کى وجہ ىہ ہے کہ اﷲتعالىٰ اپنى ہىبت اور عظمت ظاہر فرماتے ہىں کہ ہم اىسے قادر ہىں کہ اىسے اىسے اجرام عظىمہ نىّرہ مىں جو چاہىں تصرّف کرىں۔ (التوجہ ص22)
مسئلہ:۔ بعض لوگ قلّى، حمّال، گاڑى بان کا کچھ مقرر نہىں کرتے، جب کام لے لىتے ہىں تو اىک مقدار خاص دے کر کہہ دىتے ہىں کہ جاؤ بس اس سے زىادہ نہ ملے گا۔ ىہ صرىح ظلم ہے۔مسئلہ ىہ ہے کہ اول اُجرت ٹھہرانا چاہئے اور طرفىن جس پر رضا مند ہوں وہ دىنا چاہئے۔ (الظلم ص30)
مسئلہ:۔ آج کل لوگ اس غلطى مىں ہىں کہ حج کے لىے مدىنہ منورہ کا خرچ بھى لگاتے ہىں اور اگر مدىنہ طىبہ کا خرچ نہ ہو تو حج کو فرض نہىں سمجھتے۔ ىاد رکھو جس کے پاس مکہ معظمہ تک آنے جانے کا خرچ ہو اس کے ذمّہ حج واجب ہوجاتا ہے۔ مدىنہ طىّبہ جانا فرض نہىں ہے۔ 
مسئلہ:۔ بعض ذبح کرنے والے ىہاں تک غضب کرتے ہىں کہ ذبح کے بعد جانور ٹھنڈا ہونے سے پہلے ہى کھال کھىنچنا شروع کر دىتے ہىں۔ ىہ سخت بے رحمى ہے۔ جانور کو اچھى طرح ٹھنڈا ہونے دىنا چاہئے(احسان التدبىر ص10)

Flag Counter