Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

54 - 57
مسئلہ:۔ پىر کى قبر کى طرف منہ کر کے نماز پڑھنا کفر ہے۔ صلوٰۃ غوثىہ بعض جہلاء صوفىاء پڑھتے ہىں ۔ دو رکعت پڑھ کر گىارہ قدم بغداد کى طرف چل کر اىک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھ کر جُھک کر سلام کرتے ہىں ۔ پھر گىارہ قدم پىچھے لوٹ کر بىٹھ کے دعا مانگتے ہىں۔ اور ىہ بھى اعتقاد ہے کہ ان تمام امور کى اطلاع حضرت سىدنا عبد القادر جىلانىؒ کو ہوتى ہے۔ وہاں حاضر جانتے ہىں تو جھک کر پىشانى پر ہاتھ رکھ کر سلام کرتے ہىں۔ اور ىہ سب امور صرىحى شرک ہىں (اصلاح الاغلاط ص۲)
مسئلہ:۔ بعضے پىر نماز و جماعت کى پرواہ نہىں کرتے اور اپنى نماز مکہ معظمہ مىں پڑھنے کى کرامت بىان کرتے ہىں۔ خوب سمجھ لو کہ ىہ شخص بے دىن ہے اس سے بد عقىدہ ہوجانا فرض ہے۔ شرىعت و طرىق سنت سے دور رہ کر کوئى شخص خدا رسىدہ بزرگ نہىں بن سکتا (اصلاح الاغلاط ص۳۰)
مسئلہ:۔ بعض بے حىا عورتىں پىر سے پردہ نہىں کرتىں اور بعضے مرد بھى اپنى عورتوں کو جلوت و خلوت مىں پىر کے سامنے کر دىتے ہىں ۔ اىسا پىر بھى جو سختى سے اس کو منع نہ کرے شىطان ہے اور جو مرد اس پر راضى ہو وہ پکّا دىّوث ہے۔ پىر ،ولى، استاذ سب سے پردہ کرنا فرض ہے۔ جب حضور﷑ سے خود صحابىات پردہ فرماتى تھىں تو ىہ لوگ کس شمار مىں ہىں (اصلاح الاغلاط 
Flag Counter