Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

51 - 57
کا منہ قبلہ کى طرف متوجہ کر دىتے ہىں۔ کتبِ فقہ مىں مصرّح ہے کہ تمام بدن کو اچھى طرح کروٹ دے دىنا چاہئے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ قبر مىں عہد نامہ ىا شجرہ وغىرہ رکھتے ہىں اور مىت کے گلنے سڑنے سے اس کى بے ادبى ہوتى ہے۔ اس لىے اس کو ترک کرنا چاہئے۔ البتہ جس چىز کا ادب شرىعت مىں اس درجہ کا نہىں اس کا قبر مىں رکھ دىنا درست ہے جىسے کسى بزرگ کا کپڑا وغىرہ۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ پختہ قبر بناتے ہىں جس کى نصًّا حدىث مىں ممانعت آئى ہے۔
مسئلہ:۔ بعض جگہ کفن مىں مىت کى لنگى باندھى جاتى ہے جو بالکل بدعت ہے۔
مسئلہ:۔ بعض جگہ نماز جمعہ کے انتظار مىں جنازہ کو رکھے رکھتے ہىں کہ زىادہ نمازى نمازِ جنازہ مىں شامل ہوں گے، ىہ بالکل جائز نہىں۔ جس قدر جلد ممکن ہو نماز اور دفن سے فراغت حاصل کرنا واجب ہے۔
مسئلہ:۔ بعض اموات کسى خاص شخص سے نماز جنازہ پڑھوانے ىا کسى خاص مقام پر دفن ہونے کى وصىت کر جاتے ہىں تو ورثہ اس کا اس قدر اہتمام کرتے ہىں کہ بعض اوقات واجبات شرعىہ بھى ضائع ہوجاتے ہىں۔ پس جان لىنا چاہئے کہ اىسى وصىتىں شرعاً لازم نہىں ہوتىں بلکہ اگر کوئى امر خلافِ شرع لازم آئے تو اس پر عمل جائز بھى نہىں۔

Flag Counter