Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

49 - 57
مسمرىزم عام شائع ہے۔ ىہ سب بالکل مہمل اور خرافات ہىں۔ اىسى ضعىف اور باطل بناؤں پر کسى کو چور سمجھنا اور کسى طرح کا شبہ کرنا جائز نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ سحر ىا کسى جن کے واسطے ىا کسى نجومى ىا پنڈت کے واسطے کسى خبر کا ىقىن کر لىتے ہىں۔ ىہ اىسا شدىد حرام ہے کہ قرىب کفر کے ہے جب کہ اس خبر سے کسى برى کو متہم کر دىا جائے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ حالت مرض مىں نماز چھوڑ دىتے ہىں۔ اس مىں جہالت ىا کاہلى کو دخل ہے۔ شرعاً حالتِ مرض مىں بھى حتى الامکان نماز کى پابندى ضرورى ہے۔ (تفصىل کے لىے اصلاح انقلاب امت ج۱ ص۲۲۴ ملاحظہ فرمائىں)
مسئلہ:۔ بعضے مرىض وضو اور قىام کى قدرت ہوتے ہوئے تىمم اور بىٹھ کر نماز پڑھ لىتے ہىں۔ خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ مطلق مرض سے تىمم ىا قعود کى اجازت نہىں۔اس مىں ابوابِ فقہ کى تحقىق ضرورى ہے۔( اسى طرح قدرت ضبط ہوتے ہوئے آہ ىا ہائے کرنے سے نماز جاتى رہتى ہے۔ نماز بڑى احتىاط کى چىز ہے، اس کے بے کار نہ سمجھئے۔

Flag Counter