Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

44 - 57
ہے۔ اس حالت مىں طلاق دىنے سے طلاق واقع نہىں ہوتى۔ ىہ بھى غلط ہے، اس کا حکم جنون کا سا نہىں البتہ اگر کسى حلال چىز کے کھانے سے ضعفِ مزاج کے سبب نشہ ہوگىا۔ اس نشہ کا حکم مثل جنون کے ہے۔ اس حالت مىں طلاق دىنے سے طلاق واقع نہ ہوگى۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ زوال نکاح کو صرف طلاق مىں منحصر سمجھتے ہىں ۔ چنانچہ اس بناء پر (نعوذباﷲ) اگر کسى سے کلمہ کفر صادر ہوجائے تو تجدىدِ اىمان کى تو ضرورت سمجھى جاتى ہے مگر تجدىدِ نکاح کى ضرورت نہىں سمجھتے۔ حالانکہ مرتد ہوجانا بھى سبب زوال نکاح ہے بعد تجدىد اىمان کے تجدىد نکاح بھى واجب ہے۔ اسى طرح اعادہ حج بھى واجب ہے بعد تجدىد اىمان وجوب شرائط حج پائے جائىں تو حج دوبارہ کرنا پڑے گا۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ اس غلطى مىں مبتلا ہىں کہ نابالغ کى بىوى کو ىا مجنون (پاگل) کى بىوى کو اس کا باپ طلاق دے سکتا ہے۔ ىہ بالکل غلط ہے۔پس خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ سوائے شوہر کے ىا شوہر جس کو اختىار دے دےکسى کو طلاق دىنے کا اختىار نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ اىسا کرتے ہىں کہ کسى خط کے لفافہ پر مثلاً ىہ لکھ دىتے ہىں کہ اگر کوئى ىہ خط کھولے تو اس کى بى بى پر طلاق۔ ىہ سمجھنا بھى محض غلط ہے، 
Flag Counter