Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

40 - 57
دىتے ہىں اس صورت مىں عورت کا نفقہ زوج کے مال سے اگر وہ صاحب جائىداد ىا مالک نقد ہو واجب ہوگا۔
مسئلہ:۔ بعض عورتىں شوہر سے مخالفت کر کے اپنے مىکے مىں جا بىٹھتى ہىں اور نفقہ(خرچ) کا مطالبہ کرتى ہىں اس صورت مىں نفقہ واجب نہ ہوگا۔
مسئلہ:۔ بعض مرد باوجود فارغ البالى کے بى بى کے خرچ مىں تنگى کرتے ہىں اور اتنا کم دىتے ہىں کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے پکائے تو کافى ہوسکتا ہے۔ حالانکہ مرد اگر ذى وسعت ہو تو اس کے ذمہ ماما کا خرچ بھى واجب ہے اور تنگ دستى کى صورت مىں شوہر اس پر مجبور نہىں۔
مسئلہ:۔ اىک عام غلطى مىں اکثر مرد مبتلا ہىں کہ بى بى کو جداگانہ گھر دىنا اپنے ذمہ واجب نہىں سمجھتے ۔ بس اپنے عزىزوں مىں لا ڈالتے ہىں۔ اگر شامل رہنے مىں عورت بخوشى راضى ہو تب تو خىر۔ ورنہ اگر وہ سب سے جدا رہنا چاہے تو مرد پر اس کا انتظام واجب ہے۔ البتہ اتنى گنجائش ہے کہ اگر پورا گھر نہ دے سکے تو بڑے گھر مىں اىک کوٹھڑى ىا کمرہ دىنا جو اس کى ضرورىات کو کافى ہوسکے اور اپنا مال واسباب اس مىں مقفّل کر سکے اور آزادى کے ساتھ اپنے مىاں سے تنہائى مىں اُٹھ بىٹھ سکے واجب کے ادا کر لىنے کے لىے کافى ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے آدمى اپنى بى بى کو اپنى ماں کا محکوم و مغلوب بنا کر رکھتے ہىں اور اس 
Flag Counter