Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 57
غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے کہتے ہىں کہ جس وضو سے جنازہ کى نماز پڑھى ہو اس سے پنجگانہ نمازوں مىں سے کوئى نماز نہ پڑھے ، سو ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے عوام کہتے ہىں کہ اگر پانى مىں ناخن ٹوٹ جائے تو اس کا استعمال کرنا مکروہ ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے، البتہ اگر ناخن مىں مىل جمع ہو تو اس کو برتنا نظافت کے خلاف ہے۔
مسئلہ:۔ بعضى عورتىں سمجھتى ہىں کہ باہر پھرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ سو ىہ محض غلط ہے۔ البتہ بے ضرورت باہر نکلنا بُرا ہے۔
مسئلہ:۔ بعضى عورتىں سمجھتى ہىں کہ جس عورت کے ہاتھ مىں چوڑى نہ ہو ىا کم از کم اىک ہى ناخن مىں مہندى نہ ہو اس کے ہاتھ کا پانى مکروہ ہے ۔ سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بہت مشہور ہے کہ جھوٹا پانى کھڑے ہو کر پىنا ثواب سمجھتے ہىں۔ سو اس کى اصل نہ نظر سے گذرى ہے نہ کسى محقق سے سنى۔
مسئلہ:۔ حقہ کے پانى کو بھى عوام ناپاک سمجھتے ہىں، اگرچہ اس سے بچنا نظافت کے لئے ضرورى ہے، لىکن اس سے نجس ہونا لازم نہىں آتا۔
مسئلہ:۔ اس طرح اکثر عامل التفات نہىں کرتے کہ آىات قرآنىہ کو بے وضو لکھ 
Flag Counter