Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

35 - 57
لامذہب۔ خوب سمجھ لىنا چاہئے کہ اىسى عورت سے نکاح صحىح نہىں ہوتا۔
مسئلہ:۔ خصوصاً عورتىں ىوں سمجھتى ہىں کہ عدّت گزرنے کے بعد عدت سے نکلنے کے لىے ىہ بھى ضرورى ہے کہ اس گھر سے دوسرے گھر جائے اور اس کا بڑا اہتمام کىا جاتا ہے۔ سو ىہ بالکل غلط ہے ، جب وہ مدّت گزر گئى پس عورت عدت سے نکل گئى گو اسى گھر مىں رہے۔
مسئلہ:۔ اىک غلطى جس کو رسمِ جہالت کہنا بجا ہے کہ مطلقہ کو مطلقاً حقىر اور ذلىل سمجھتے ہىں گو زىادتى شوہر کى ہو اور بلاوجہ حکم لگاتے ہىں کہ اس نے کچھ تو عىب کىا ہوگا تب اس کو طلاق ہوئى۔
اىسے قرائن پر عفت سے متعلق کسى پر شبہ کرنا سخت گناہ اور حرام ہے۔ اسى طرح بعض لوگ بلا دلىل طلاق دىنے والے کو ظالم قرار دىتے ہىں اور پھر اس کا نکاح دشوار ہوجاتا ہے۔ بغىر دلىل شرعى کسى پر حکم لگا دىنا ىہ مخالفت نص کى ہے جو ىہ ہے:
وَلَاتَقْفُ مَالَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌاور جس بات کى تحقىق نہ ہو اس پر عملدر آمد مت کىا کرو۔مہر وغىرہ کے بارے مىں

Flag Counter