Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

34 - 57
مسئلہ:۔ سوتىلا باپ ولى ابعد بھى نہىں۔ اس کو حق ولاىت کسى درجہ مىں حاصل نہىں۔ اکثر جگہ سوتىلے باپ کو ولاىتِ نکاح کا دعوىٰ کرتے ہوئے ىا نابالغہ کا نکاح کرتے ہوئے دىکھا گىا ہے۔ حالانکہ سوتىلے باپ کو حق ولاىت صرف اس صورت مىں حاصل ہے کہ عصبات مىں کوئى نہ ہونے سے ماں کو حق ولاىت ہو اور وہ اپنى طرف سے اپنے شوہر کو وکىل کر دے۔ بغىر اس صورت کے سوتىلے باپ کو نکاح کر دىنے کا کوئى اختىار نہىں۔
مسئلہ:۔ بعض مقامات پر ماں اپنے سامنے خود کسى کو مختار نہىں سمجھتى۔ تو سمجھ لىنا چاہئے کہ ماں کو حق ولاىت اس صورت مىں حاصل ہے جب کہ عصبات (ددھىالى رشتہ دار) مىں سے کوئى نہ ہو(تفصىل کے لئے اصلاح انقلاب امت ج۲ص۱۰۱ ملاحظہ فرمائىے)
مسئلہ:۔ بعض دىہاتى لوگ تمام پردىسىوں کو رذىل اور ذلىل سمجھتے ہىں۔ اگر کوئى شخص باہر سے کوئى نکاح کر کے لائے برادرى کى عورتىں اس کو اپنے برابر نہىں سمجھتىں۔ پھر اس کى اولاد کى شادى برادرى مىں مصىبت ہوجاتى ہے۔ ىہ کتنى بڑى کوتاہى ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ بلادِ ىورپ سے اىسى عورت نکاح کر کے لاتے ہىں جو صرف قوم کے اعتبار سے عىسائى ہوتى ہے اور مذہب کے اعتبار سے محض 
Flag Counter