Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

33 - 57
مسئلہ:۔ بعضى عورتىں نامرد، خصّى اور ہىجڑے سے پردہ کو ضرورى نہىں سمجھتىں حالانکہ ان سے بھى پردہ واجب ہے۔
مسئلہ:۔ بعض لوگ مرض ارتقاء والى عورت سے نکاح کو منعقد نہىں سمجھتے ، ىہ بھى محض غلط ہے اس سے نکاح درست ہوجاتا ہے۔
مسئلہ:۔ بعض ولد الزنا کے نکاح کو باطل سمجھتے ہىں ، ىہ غلط ہے، نکاح صحىح ہوجاتا ہے۔
مسئلہ:۔ بعض نان ونفقہ کى خبر گىرى نہ کرنے والے مرد سے نکاح کو باطل سمجھتے ہىں اور عورت کو نکاح ثانى کى اجازت دے دىتے ہىں۔ ىہ محض غلط فہمى ہے۔ البتہ اىسى صورت مىں تفرىق کرانے ىا نکاح فسخ کرانے کے احکام اصلاح انقلاب امت جلد دوم مىں ملاحظہ فرمائىے۔ اور بوقت ضرورت کسى معروف دار الافتاء سے رجوع کىجئے۔
مسئلہ:۔ بعضے نىم مُلّا بھى اس غلطى مىں مبتلا ہىں کہ وہ باپ کى ولاىت کو اس کے ساتھ مشروط سمجھتے ہىں کہ وہ اس نابالغہ کى خدمت اور پرورش کرتا ہو۔ ورنہ اگر کسى عذر سے بى بى کے ساتھ نا اتفاقى کى وجہ سے اس کى پرورش مىں کوتاہى کرتے تو اس کى ولاىت کو ساقط سمجھتے ہىں۔ اگرچہ بلا عُذر اولاد کا حق ضائع کرنا معصىت ہے لىکن معصىت سے حق ولاىت ساقط نہىں ہوتى۔

Flag Counter