Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

18 - 57
کى شرط ىہ ہے کہ اس چاقو مىں تىن کىلىں ہوں ، ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ ولد الزنا کا ذبىحہ درست نہىں، ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کہتے ہىں کہ بقر عىد کے روز قربانى کرنے تک روزہ سے رہے ، ىہ محض بے اصل ہے۔البتہ اپنى قربانى سے کھانا مستحب ہے، لىکن وہ روزہ نہىں ہے، نہ اس مىں روزہ کا ثواب ہے، نہ اس مىں روزہ کى نىت ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے لوگ بدھىا (خصّى) جانور کى قربانى درست نہىں سمجھتے سو ىہ محض غلط بات ہےبلکہ بدھىا کى تو اور زىادہ افضل ہے۔ ہمارے پىغمبر﷑ نے بدھىا دنبہ کى قربانى فرمائى ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام عورتوں کے ذبىحہ کو درست نہىں سمجھتے، سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام کہتے ہىں کہ اگر گوشت مىں ہڈى نہ ہو تو وہ گوشت مکروہ ہو جاتا ہے، ىہ محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ عوام مىں مشہور ہے کہ ذبح کرنے والے کے ساتھ جانور کو پکڑنے والے اور امداد کرنے والے پر بھى بسم اﷲاﷲاکبر کہنا واجب ہے، سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بہت مشہور ہوچکا ہے کہ عقىقہ کا گوشت بچہ کے ماں باپ ،نانا نانى، دادا دادى کو کھانا درست نہىں،سو اس کى کوئى اصل نہىں، اس کا حکم 
Flag Counter