Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

12 - 57
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ مىت اگر گھر مىں ہو تو اس کے لے جانے تک کھانا پىنا گناہ ہے۔ ىہ بات بھى محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ عوام کہتے ہىں کہ مىت کے غسل کے پانى پر پاؤں رکھنا درست نہىں اور اسى خىال سے غسل دىنے کے لئے اىک لحد کھودتے ہىں کہ سب پانى اسى مىں رہے۔ سو ىہ بالکل  غلط ہے۔
مسئلہ:۔ عوام کہتے ہىں کہ جو عورت حالتِ حىض مىں اور زچہ مر جاوے اس کو دو دفعہ غسل دىنا چاہئے۔ ىہ محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ عوام مىں اس کا بڑا اہتمام ہے کہ مردہ کو گھر کے برتنوں مىں سے غسل نہ دىنا چاہئے، بلکہ کورے منگوا کر غسل دىں اور پھر ان برتنوں کو گھر مىں استعمال نہ کرىں، بلکہ مسجد مىں بھىج دىں ىا پھوڑ دىں، ىہ بھى محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے عوام محرم مىں قبروں پر تازہ مٹى ڈالنے کو ضرورى سمجھتے ہىں سو اس کى بھى کچھ اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ عوام کو دىکھا ہے کہ نمازِ جنازہ کى تکبىرات کہتے وقت مُنہ آسمان کى طرف اُٹھاىا کرتے ہىں ، ىہ بے اصل بات ہے۔
مسئلہ:۔ اکثر جگہ دستور ہے کہ جنازہ کو دفن کرتے وقت مردہ کو قبر مىں چت لٹا 
Flag Counter