قرار دىا گىا ہے اس سے بھى اىسے قصول کا مفىد اور قابل اشتغال ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اسى وجہ سے بزرگوں نے ہمىشہ اىسے قصوں کى کتابىں لکھنے کا اہتمام رکھا ہے۔
اب مىں اىسى چند کتابوں کے نام بتلاتا ہوں کہ ان کو پڑھا کرىں ىا سنا کرىں۔ اگر سنانے والا عالم مِل جاوے تو سبحان اﷲ، ورنہ جو مل جاوے۔
(1)تارىخ حبىب(2) نشر الطىب (۳) مغازى الرسول (4) قصص الانبىاء (5) مجموعہ فتوح الشام و المصر و العجم (6) فتوح العراق (7) فتوحات بھنسہ (8) فردوس آسىہ (9) حکاىات الصالحىن(10) تذکرۃ الاولىاء (11) انوار المحسنىن (12) نزہۃ البساتىن (13) امداد المشتاق (14) نىک بىبىاں
نوٹ:۔ ان مىں 11و 12 و 13 مىں بعض مضامىن اور نمبر 14 کا حصہ ملفوظات عالم لوگوں کى سمجھ مىں شاىد نہ آوىں، وہ ان سے اپنا ذہن خالى رکھىں۔
اشرف على عفى عنہ تھانوى