ہو۔
اور طبعى طور پر اس طرح کہ نعمتوں کے سوچنے سے اﷲتعالىٰ کى محبت ہوجائے گى اور جس سے محبت ہوتى ہے اس کى سختى ناگوار نہىں ہوتى جىسا دنىا مىں عاشق کو اپنے معشوق کى سختىوں مىں خاص لطف آتا ہے۔ آگے اس شکر کے متعلق آىتىں اور حدىثىں آتى ہىں۔
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِالبقرة: ١٥٢
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: مجھ کو ىاد کرو مىں تم کو (رحمت سے) ىاد کروں گا اور مىرا شکر کرو اور ناشکرى نہ کرو (بقرہ۔ آىت:152)
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُؤَجَّلًا وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا وَسَنَجْزِي الشَّاكِرِينَ آل عمران: ١٤٥
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اور ہم بہت جلد جزا دىں گے شکر کرنے والوں کو (آل عمران۔ آىت:145)
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌإبراهيم: ٧
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اگر تم (مىرى نعمتوں کا) شکر کرو گے مَىں تم کو زىادہ نعمت دوں گا (خواہ دنىا مىں بھى ىا آخرت مىں تو ضرور) اور اگر تم
ناشکرى کرو گے تو (ىہ سمجھ رکھو کہ) مىرا عذاب بڑا سخت ہے (ناشکر ى مىں