کو
اىک مثال سے بىان کر کے فرماتے ہىں) اور آخرت کى کىفىت ىہ ہے کہ اس مىں (کفار کے لئے) عذاب شدىد ہے اور (اہل اىمان کے لئے) خدا کى طرف سے مغفرت اور رضا مندى ہے (حدىد۔ آىت:20)
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا (16) وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىلأعلى: ١٦ - ١٧
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: بلکہ تم دنىوى (زندگى کو مقدم رکھتے ہو حالانکہ آخرت دنىا سے بدرجہا بہتر اور پائىدار ہے (اعلىٰ۔ آىت:16و17)
عن المستورد بن شداد قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «والله ما الدنيا في الآخرة إلا مثل ما يجعل أحدكم إصبعه في اليم فلينظر بم يرجع» . رواه مسلم
مستورد بن شدادؓ سے رواىت ہے کہ مَىں نے رسول اﷲ سے سنا کہ فرماتے تھے کہ خدا کى قسم! دنىا کى نسبت بمقابلہ آخرت کے صرف اىسى ہے جىسے تم مىں کوئى شخص اپنى انگلى درىا مىں ڈالے پھر دىکھے کتنا پانى لے کر واپس آتى ہے (اس پانى کو جو نسبت درىا سے ہے وہ نسبت دنىا کو آخرت سے ہے) (مسلم)