دعوىٰ کر نا ىا کسى کا قرض مارلىنا ىا کسى کا حصّہ مىراث کا نہ دىنا جىسے بعضے آدمى لڑکىوں کو نہىں دىتے ىا اس کے کمانے مىں اتنا کھپ جانا کہ نماز کى پروانہ رہے ىا آخرت کو بھول جائے ىا زکوٰۃ و حج ادا نہ کرے ىا دىن کى باتىں سىکھنا ىا بزرگوں کے پاس آناجانا چھوڑ دے۔
اور اسى طرح خرچ کرنے مىں بھى کوئى کام دىن کے خلاف نہ کرے جىسے گناہوں کے کام مىں خرچ کرنا ىا شادى غمى کى رسموں مىں ىا نام کے لئے خرچ کرنا، ىا محض نفس کے خوش کرنے کو ضرورت سے زىادہ کھانے کپڑے ىا مکان کى تعمىر ىا سجاوٹ ىا سوارى شکارى ىا بچوں کے کھىل کِھلونوں مىں خرچ کرنا، سو اِن سب احتىاطوں کے ساتھ اگر مال کماوے ىا جمع کرے کچھ ڈر نہىں بلکہ بعضى صورتوں مىں اىسا کرنا بہتر بلکہ ضرورى ہے جىسے بىوى بچوں کا ساتھ ہے اور ان کے کھانے پىنے ىا ان کو دىن سکھلانے مىں روپىہ کى حاجت ہے ىا دىن کى حفاظت مىں روپىہ کى ضرورت ہے جىسے علم دىن کے مدرسے ہىں ىا مسلمانوں کى خدمت ىا اسلام کى تبلىغ کى انجمنىں ہىں ىا اسلامى ىتىم خانے ہىں ىا مسجدىں ہىں، خاص کر جب دشمنانِ دىن ان چىزوں کے مٹانے کے لئے روپىہ خرچ کرتے ہوں اور ھالات اىسے ہوں کہ روپىہ کا مقابلہ روپىہ ہى سے ہوسکتا ہو جىسا اﷲتعالىٰ نے اىسے موقع کے لئے پلے ہوئے