ہوتى تو کس قدر آپ کا عشق قلب مىں پىدا ہوتا تو وفات کے بعد زىارت کرنے کا بھى وہى اثر ہوگا اور حدىث تو اس دعوے کى تائىد کے لئے لکھ دى ورنہ اس زىارت کا ىہ اثر ترقى عشق نبوى کھلم کھلا آنکھوں سے نظر آتا ہے اور جس طرح حج کے مقام ىعنى مکہ معظمہ مىں محبت کى شان رکھى گئى ہے جس کا بىان اوپر ہوچکا اسى طرح اس زىارت کے مقام ىعنى مدىنہ منورہ مىں محبت کى شان رکھى گئى ہے چنانچہ :
عن أبي هريرة ........ وإنه دعاك لمكة وأنا أدعوك للمدينة بمثل ما دعاك لمكة ومثله معه»رواہ مسلم
حضرت ابوہرىرہؓ سے (اىک لانبى حدىث مىں) رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا اے اﷲ! انہوں نے (ىعنى ابراہىم علىہ السلام
نے) تجھ سے مکہ کے لئے دعا کى ہے اور مَىں تجھ سے مدىنہ کے لئے دعا کرتا ہوں وہ بھى اور اتنى ہى اور بھى (مشکوٰۃ از مسلم)
ف:۔ نمبر 8 مىں گذرا ہے کہ حضرت ابراہىم علىہ السلام نے مکہ معظمہ کے لئے محبوبىت کى دعا فرمائى ہے تو مدىنہ منورہ کے لئے دوگنى محبوبىت کى دعا ہوگى۔
عن عائشة رضي الله عنها قالت:........ فقال: «اللهم حبب إلينا المدينة كحبنا مكة أو أشد »متفق عليه
حضرت عائشہؓ سے (اىک لانبى حدىث مىں) رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا اے اﷲ! مدىنہ کو ہمارا محبوب بنا دے جىسے ہم مکہ سے محبت کرتے تھے بلکہ اس سے بھى زىادہ الخ (مشکوٰۃ از بخارى و مسلم)