صلى الله عليه وسلم والذي بعثني بالحق لا يعذب الله يوم القيامة من رحم اليتيم ولان له في الكلام ورحم يتمه .........رواه الطبراني
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا قسم اس ذات کى جس نے مجھ کو سچا دىن دے کر بھىجا اﷲتعالىٰ قىامت کے دن اُس شخص کو عذاب نہ دے گا جس نے ىتىم پر رحم کىا اور اس سے نرم کے ساتھ بات کى اور اس کى ىتىمى اور بے چارگى پر ترس کھاىا (ترغىب از طبرانى)
ف:۔ اس حدىث سے ىتىم خانوں کى امداد کى بھى فضىلت معلوم ہوئى۔
خلاصہ:۔ ىہ دس آىتىں اور بىس حدىثىں ہىں جو مشکوٰۃ سے لى گئى ہىں بجز دو تىن کے کہ اُن مىں دوسرى کتاب کا نام لکھ دىا ہے ان سے بہت سے موقع مخلوق کو نفع پہنچانے کے معلوم ہوئے اور اىسے ہى اور بہت کام ہىں جو سب کے سب اىک آىت اور اىک حدىث مىں جمع ہىں۔
آىت:۔ اىک دوسرے کى مدد کرو نىکى اور تقوىٰ (کے کاموں) مىں (مائدہ:آىت: 2)(
حدىث:۔ رسول اﷲ نے فرماىا کہ اﷲکے نزدىک سب آدمىوں سے زىادہ پىارا وہ