أبو داود والنسائي
حضرت سعد بن عبادہؓ سے رواىت ہے کہ انہوں نے عرض کىا کہ ام سعد (ىعنى مىرى والدہ) مر گئىں سو کونسا صدقہ زىادہ فضىلت کا ہے (جس کا ثواب ان کو بخشوں) آپ نے فرماىا پانى۔ انہوں نے اىک کنواں کُھدواىا اور ىہ کہہ دىا کہ ىہ (ىعنى اس کا ثواب) ام سعد کے لئے ہے (ابوداؤد و نسائى)
عن أبي سعيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة وأيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة. وأيما مسلم سقا مسلما على ظمأ سقاه الله من الرحيق المختوم» . رواه أبو داود والترمذي
حضرت ابوسعىدؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا جو مسلمان کسى مسلمان کو اس کے ننگے ہونے (ىعنى کپڑا نہ ہونے) کى حالت مىں کپڑا دے اﷲتعالىٰ اس کو جنت کے سبز کپڑے دے گا اور جو مسلمان کسى مسلمان کو (اُس کے) بھوکے ہونے (ىعنى کھانا نہ ہونے) کى حالت مىں کھانا دے اﷲتعالىٰ اس کو جنت کے پھل دے گا، اور جو مسلمان کسى مسلمان کو پىاس کے وقت پانى پلا دے اس کو (جنت کى) مہر لگى ہوئى (ىعنى
نفىس) شراب سے پلاوے گا (ابوداؤد و ترمذى)