کى مدد کر دے (ىہ بھى صدقہ ہے) لوگوں نے عرض کىا اگر ىہ بھى نہ
کرے آپ نے فرماىا کسى کو کوئى نىک بات بتلا دے۔ لوگوں نے عرض کىا اگر ىہ بھى نہ کرے، آپ نے فرماىا کسى کو شر نہ پہونچاوے ىہ بھى اس کے لئے صدقہ ہے (بخارى ومسلم)
ف:۔ ان سب کو صدقہ اس وجہ سے فرماىا جىسا کہ صدقہ سے خلق کو نفع پہونچتا ہے ان کاموں سے بھى نفع پہونچتا ہے ورنہ صدقہ کے اصلى معنى تو اﷲکى راہ مىں کچھ مال دىنے کے ہىں اور نقصان نہ پہونچانے کو نفع پہونچانے مىں داخل فرمانا کتنى بڑى رحمت ہے۔
(9و10) عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " كل سلامى من الناس عليه صدقة: كل يوم تطلع فيه الشمس يعدل بين الاثنين صدقة ويعين الرجل على دابته فيحمل عليها أو يرفع عليها متاعه صدقة والكلمة الطيبة صدقة وكل خطوة تخطوها إلى الصلاة صدقة ويميط الأذى عن الطريق صدقة "متفق عليه
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا انسان کے ہر جوڑ پر ہر روز اىک صدقہ لازم ہے دو شخصوں کے درمىان انصاف کر دے ىہ بھى صدقہ ہے ، کسى شخص کو جانور پر سوار کرنے مىں ىا اس کا اسباب لادنے مىں مدد کر دے ىہ بھى صدقہ ہے، کوئى اچھى بات( جس سے کسى کا بھلا ہوجاوے) ىہ بھى صدقہ ہے جو قدم نماز کى طرف اُٹھاوے وہ بھى صدقہ ہے، کوئى تکلىف کى چىز راستہ سے ہٹا دے ىہ بھى صدقہ ہے (بخارى ومسلم)