ف:۔ اﷲتعالىٰ کے جى کا ىہ مطلب نہىں جىسا ہمارا جى ہے بلکہ مطلب ىہ ہے کہ اس ىاد کى کسى کو خبر نہىں ہوتى جىسے دوسرى حالت مىں مجمع کو خبر ہوگئى اور وہاں کے مجمع کا ىہاں کے مجمع سے اچھا ہونا اس کا مطلب ىہ ہے کہ اُس مجمع کے زىادہ شخص اِس مجمع کے زىادہ شخصوں سے اچھے ہوتے ہىں۔ ىہ ضرور نہىں کہ ہر شخص ہر شخص سے اچھا ہو۔ سو اگر دنىا مىں کوئى مجمع ذکر کا اىسا ہو جس مىں رسول اﷲو تشرىف رکھتے ہوں جىسا آپ کے زمانہ مىں تھا تو کسى فرشتہ ىا پىغمبر کا حضورو سے افضل ہونا لازم نہ آئے گا۔
عن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا مررتم برياض الجنة فارتعوا» قالوا: وما رياض الجن؟ قال: «حلق الذكر» . رواه الترمذي
حضرت انسؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: جب تم جنت کے باغوں مىں گذرا کرو تو اس کے مىوے منہ چُھٹ کھاىا کرو۔ لوگوں نے عرض کىا کہ جنت کے باغ کىا ہىں؟ آپ نے فرماىا ذکر کے حلقے (اور مجمعے) (ترمذى)
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قعد مقعدا لم يذكر الله فيه كانت عليه من الله ترة » . رواه أبو داود
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ جو شخص کسى جگہ بىٹھے جس مىں اﷲتعالىٰ کا ذکر نہ کرے اﷲکى طرف سے اس پر گھاٹا ہوگا۔ اورجو شخص کسى جگہ لىتے جس مىں اﷲکا ذکر نہ کرے اﷲکى طرف سے اس پر گھاٹا ہوگا( ابوداؤد)