رکھو اور نہ پىٹھ پىچھے غىبت کرو۔ اور اے اﷲکے بندو سب بھائى بھائى ہو کر رہو ۔ اور اىک رواىت مىں ہے نہ اىک دوسرے پر رشک کرو (بخارى و مسلم)
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «حق المسلم على المسلم ست» . قيل: ما هن يا رسول الله؟ قال: «إذا لقيته فسلم عليه وإذا دعاك فأجبه وإذا استنصحك فانصح له وإذا عطس فحمد الله فشمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه» . رواه مسلم
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: مسلمان کے حقوق مسلمان پر چھ ہىں (اس وقت انہى چھ کے ذکر کا موقع تھا) عرض کىا گىا ىا رسول اﷲ! وہ کىا ہىں؟ آپ نے فرماىا جب اس سے ملنا ہو اس کو سلام کرو اور جب وہ تجھ کو بلاوے تو قبول کرو اور جب تجھ سے خىر خواہى چاہے اس کى خىر خواہى کرو اور جب چھىنک لے اور الحمد ﷲ کہے تو ىرحمک اﷲ کہو اور جب بىمار ہو جاوے اس کى عىادت کرو اور جب مر جاوے اس کے جنازہ کے ساتھ جاؤ (مسلم)